سرکس
بچو سرکس آیا ہے
گھر گھر اس کا چرچا ہے
ہاتھی چیتے بندر سب
کرتب دکھلائیں گے اب
سرکس فن کا ذریعہ ہے
خوشیوں کا اک ریلا ہے
چارلی شیر سے کھیلے ہے
مشکل کیسی جھیلے ہے
بچو سرکس کیسا ہے
اچھا کھیل تماشا ہے
حافظؔ سرکس دیکھیں آؤ
افسردہ ہو دل بہلاؤ