Aks samastipuri

عکس سمستی پوری

عکس سمستی پوری کی غزل

    ایک صدی میں بیتا ہوں

    ایک صدی میں بیتا ہوں میں بھی کیسا لمحہ ہوں بک جاتا ہوں ہاتھوں ہاتھ حد سے زیادہ سستا ہوں بند پڑا ہوں مدت سے کہنے کو دروازہ ہوں میری شکل پہ مت جانا اندر اندر ٹوٹا ہوں مت سمجھا کر مجھ کو تو یار بہت میں الجھا ہوں سب کی نظریں مجھ پر ہیں کیا لڑکی کا دوپٹہ ہوں

    مزید پڑھیے

    صرف کروٹ نہیں حدوں کے بیچ

    صرف کروٹ نہیں حدوں کے بیچ اک زمانہ ہے کروٹوں کے بیچ آنکھ پلکوں کے بیچ ایسی ہے جیسے دریا ہو ساحلوں کے بیچ زندگی ریل سی گزرتی ہے سانس کی دونوں پٹریوں کے بیچ یہ کوئی مسئلہ نہ بن جائے ایک آنسو ہے قہقہوں کے بیچ مسئلہ لڑکیاں ہی ہوتی ہیں عادتاً سارے دوستوں کے بیچ منہ بنا کر کھڑی ...

    مزید پڑھیے

    کچھ ایک روز میں میں چاہتیں بدلتا ہوں

    کچھ ایک روز میں میں چاہتیں بدلتا ہوں اگر نہ سیٹ ملے تو بسیں بدلتا ہوں ہر ایک روز وہ پہچان کیسے لیتی ہے ہر ایک روز تو میں آہٹیں بدلتا ہوں ہمیشہ تم کو شکایت رہی جماؤں نہ حق تو سن لو آج میں اپنی حدیں بدلتا ہوں کراہتی ہیں یہ بستر کی سلوٹیں میری تمام رات میں یوں کروٹیں بدلتا ...

    مزید پڑھیے

    ایک رات لگتی ہے اک سحر بنانے میں

    ایک رات لگتی ہے اک سحر بنانے میں ہم نے کیوں نہیں سوچا ہم سفر بنانے میں منزلیں بدلتے ہو پر تمہیں نہیں معلوم عمریں بیت جاتی ہیں رہ گزر بنانے میں عمر بھر رہا ہم پر اس کا ہی اثر حاوی بے اثر رہے جس پر ہم اثر بنانے میں موج میں بناتا ہوں جسم جس پرندے کا روح کانپ اٹھتی ہے اس کے پر بنانے ...

    مزید پڑھیے

    جھوٹ کا بولنا آسان نہیں ہوتا ہے

    جھوٹ کا بولنا آسان نہیں ہوتا ہے دل ترے بعد پریشان نہیں ہوتا ہے سب ترے بعد یہی پوچھتے رہتے ہیں مجھے اب کسی بات پہ حیران نہیں ہوتا ہے کیسے تم بھول گئے ہو مجھے آسانی سے عشق میں کچھ بھی تو آسان نہیں ہوتا ہے ہجر کا ذائقہ لیجے ذرا دھیرے دھیرے سب کی تھالی میں یہ پکوان نہیں ہوتا ...

    مزید پڑھیے

    غم اٹھانے کا حوصلہ بھی نہیں

    غم اٹھانے کا حوصلہ بھی نہیں اور اس کے بنا مزہ بھی نہیں ساتھ تیرا عذاب ہے مجھ کو چاہیے کوئی دوسرا بھی نہیں تم بھلا کیوں اداس رہنے لگے تم کو تو یار عشق تھا بھی نہیں عشق کی راہ سے گزرنا پڑا اور تھا کوئی راستہ بھی نہیں ان کو دراصل دور جانا تھا مسئلہ اتنا تھا بڑا بھی نہیں خود سمجھ ...

    مزید پڑھیے

    بہت مشکل ہوا رستہ ہمارا

    بہت مشکل ہوا رستہ ہمارا جب اس نے کھو دیا نقشہ ہمارا ملا جب روشنی سے مدتوں بعد لپٹ کر رو پڑا سایہ ہمارا بہت محدود ہے دنیا ہماری نہیں نبھ پائے گا رشتہ ہمارا اگرچہ کوئی بھی آتا نہیں تھا کھلا رہتا تھا دروازہ ہمارا نہیں اس میں محبت کے سوا کچھ بہت ہے مختصر قصہ ہمارا ہماری کوئی ...

    مزید پڑھیے

    دھوپ میں جلتے ہیں تب سایہ بنتا ہے

    دھوپ میں جلتے ہیں تب سایہ بنتا ہے بڑے جتن سے کوئی اپنا بنتا ہے سارے بکھرے خواب اکٹھا کرنے پر ایک مکمل تیرا چہرہ بنتا ہے گھر کے دونوں جانب در لگوائے ہیں اب تو تیرا دستک دینا بنتا ہے پیار کرو تو ایک خرابی یہ بھی ہے حد درجے کا یار تماشا بنتا ہے اس کا پہلو صرف میسر ہے مجھ کو یعنی ...

    مزید پڑھیے

    اگرچہ سب یہاں سستا پڑے گا

    اگرچہ سب یہاں سستا پڑے گا تمہیں بس عشق ہی مہنگا پڑے گا مصور سے الجھنے کی سزا ہے ہمیں تصویر میں رہنا پڑے گا مری آنکھوں میں تم بچ کر اترنا یہاں اشکوں کا اک دریا پڑے گا سبھی کردار گر رکھنے ہیں زندہ کہانی میں ہمیں مرنا پڑے گا تمہیں بھی اچھے ہم لگنے لگے ہیں سنو تم کو بھی پچھتانا ...

    مزید پڑھیے

    اگر جو پیار خطا ہے تو کوئی بات نہیں

    اگر جو پیار خطا ہے تو کوئی بات نہیں قضا ہی اس کی سزا ہے تو کوئی بات نہیں تو صرف میری ہے اس کا غرور ہے مجھ کو اگر یہ وہم مرا ہے تو کوئی بات نہیں معاف کرنے کی عادت نہیں ہے ویسے تو اگر یہ تیر ترا ہے تو کوئی بات نہیں بنا بدن کے تعلق بچا نہیں سکتے یہی جو رستہ بچا ہے تو کوئی بات ...

    مزید پڑھیے
صفحہ 1 سے 3