اگر جو پیار خطا ہے تو کوئی بات نہیں

اگر جو پیار خطا ہے تو کوئی بات نہیں
قضا ہی اس کی سزا ہے تو کوئی بات نہیں


تو صرف میری ہے اس کا غرور ہے مجھ کو
اگر یہ وہم مرا ہے تو کوئی بات نہیں


معاف کرنے کی عادت نہیں ہے ویسے تو
اگر یہ تیر ترا ہے تو کوئی بات نہیں


بنا بدن کے تعلق بچا نہیں سکتے
یہی جو رستہ بچا ہے تو کوئی بات نہیں


ہاں میرے بعد کسی اور کا نہ ہو جانا
تو آج مجھ سے جدا ہے تو کوئی بات نہیں