عالمی منظر نامہ

بھارت میں اردو کش کمپین کی تازہ لہر

اردو

برصغیر پر انگریزوں کی نوآبادیات قائم ہونے تک اردو اور ہندو زبانوں کو مجموعی طور پر ہندوستانی کہا جاتا تھا۔ یہ برطانوی ماہر لسانیات جان گلکرسٹ تھے جنہوں نے پہلی بار ہندوستانی کو دو وسیع اقسام میں درجہ بند کیا اور دونوں کی الگ الگ تعریف کی۔ - فارسی اور عربی سے متاثر الفاظ کو اردو کے طور پر شناخت کیا گیااور سنسکرت سے متاثر ہونے والے الفاظ ہندی بن گئے۔ تاہم، بولی جانے والی اردو ہندی سے ملتی جلتی ہے اور دونوں کی ایک مشترکہ گرامر ہے اور ان کے الفاظ کا ایک بڑا  ذخیرہ ملتا جلتا ہے۔

مزید پڑھیے

عالم اسلام: کون سی وادی میں ہے کون سی منزل میں ہے؟؟

Muslim World Map

انقلابی لہروں کے ساتھ ہی انقلاب مخالف کوششیں تیز ہوئیں اور جگہ جگہ انقلابی لہروں کو زندہ درگور کرنے کی سعی کی گئی۔ انقلاب اور ردّ انقلاب کی اس کشمکش میں کتنے ہی شہر قبرستانوں اور کھنڈروں میں تبدیل ہوگئے۔جیل سیاسی قیدیوں سے اور پردیس جلاوطنوں سے آباد ہوگئے۔استبداد سے آزادی کے راستے پر مایوسی کے سائے منڈلانے لگے، لیکن آزادی کاامکان بہرحال ثابت ہوگیا۔

مزید پڑھیے

امریکی مداخلت اور فرقہ پرستی : دہشت گرد تنظیم داعش کے استحکام کا سبب

دہشتگرد

ہمیں دیکھنا یہ ہے کہ کیسے عدم استحکام اور شہریوں کے درمیان عدم اعتماد کی فضا ایک انتہا پسند، موقع پرست تنظیم کو پنپنے کا ساز گار ماحول فراہم  کرتی ہے۔ کیسے عالمی طاقتوں کے مفادات بسے بسائے علاقوں کو اجاڑتے ہیں اور ہم ان سب سے کیسے بچ کر رہ سکتے ہیں۔  یہ بہت ضروری ہے۔ کیونکہ ہمارے درمیان ایسی فالٹ لائنز موجود ہیں جن کا فائدہ کوئی بھی انٹرنیشنل طاقت اپنے مفادات کے حصول کے لیے   استعمال کر سکتی ہے۔

مزید پڑھیے

دو ہزار اکیس کے ادب کے نوبل انعام یافتہ: عبدالرزاق گورنہ

عبدالراق گورنہ

ادب کا نوبل انعام 118 بار دیا گیا ہے۔ صرف 16 ایوارڈ خواتین کے پاس گئے ہیں ، ان میں سے سات اکیسویں صدی میں ہیں۔ 2019 میں ، سویڈش اکیڈمی نے وعدہ کیا کہ یہ ایوارڈ کم "مردانہ" اورکم تر  "یورو سینٹرک" بن جائے گا ، لیکن اس کے اگلے دو انعامات دو یورپیوں ، ہینڈکے اور پولینڈ کی مصنف اولگا ٹوکارکزوک کو دینے کے لیے آگے بڑھے۔ لیکن ہم امید رکھتے ہیں کہ مستقبل میں نوبل پرائز مزید شفاف، غیر یورپی اور غیر متعصب ہ

مزید پڑھیے

افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد خلیجی ممالک کیا سوچ رہے ہیں؟

Taliban Leaders at Doha

خلیجی ممالک افغانستان میں امریکی انسداد دہشت گردی کے مقاصد میں شریک ہیں ، لیکن یہ ممالک اپنی سلامتی کو سر فہرست رکھنے کی کوشش میں ہیں، ان کے نزدیک آنے والے دنوں میں امریکہ کے لیے محض ایک اڈہ بننا غلط ہوگا

مزید پڑھیے

بارڈر پولیسنگ کا بے سود ، غیر انسانی نظام

بارڈر پولیس

        نقل مکانی کے بحران کا واحد حل یہ ہے کہ عالمی طاقتیں ترقی پذیر ممالک میں اپنے مفادات کے حصول کی خاطر  جنگ اور اندرونی و بیرونی مسائل کو ہوا دینا بند کریں۔ تاکہ وہاں صحت،تعلیم اور بہتر زندگی کے وہ تمام نظام پنپ سکیں جن کے  حصول کے لیے یہ لوگ یورپ و امریکہ جیسے ترقی یافتہ ممالک کا رخ کرتے ہیں۔

مزید پڑھیے

خواتین کے تعلیمی ادارے جلد کھولنے کا اعلان: طالبان مخالف پراپیگنڈہ دم توڑنے لگا

Afghanistan girls schooling

بڑی عمر کی لڑکیوں اور خواتین کے تعلیمی اداروں نے کچھ عرصہ کے لیے انٹرنیشنل میڈیا کو ایک ایسا موضوع فراہم کردیا تھا ، جس کے ذریعے وہ طالبان کی مزید کردار کشی کرر ہے تھے۔ میڈیا کا کہنا تھا کہ اس بات کے خدشات بڑھ رہے ہیں کہ طالبان اپنے گزشتہ 1990 کے سخت گیر دور کی طرف ایک بار پھر بڑھ رہے ہیں ، اور جیسا اس وقت خواتین کو تعلیم اور نوکریوں سے برخاست کردیاگیا تھا اسی طرح اس بار بھی کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیے

گوانتانامو اور ابو غریب : انسانیت کی پامالی کے دل خراش ابواب

گوانتنامو

          سوال یہاں یہ ہے کہ کون ان کی زندگی کے وہ قیمتی سال لوٹا سکے گا جو ایسی جگہ پر گل گئے جہاں زندگی ایسی تھی کہ جینے والا موت کی دعا کرنے لگے۔ شرمندگی کی بات تو یہ ہے کہ تاریخ یہ سوال ہم پاکستانیوں سے بھی پوچھے گی ، کیونکہ ان قیدیوں میں سے کئی کو ہم نے امریکیوں کے ہاتھ بیچا تھا ۔ کیا ہم اپنے سینے سے کبھی ان کو دی جانے والی اذیتوں کے داغ دھو سکیں گے؟؟

مزید پڑھیے

سابقہ جرمن چانسلر اینگلا مرکل ، موجودہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور ایک کتا

اینگلا مرکل اور پیوٹن

          اپنی تمام تر نا پسندیدگی کے باوجود اینگلا مرکل کو بھی  اپنے  معاشی مفادات کے تحفظ کے لیے بار بار پیوٹن کو ملنا پڑتا تھا۔  ان کی چانسلر شپ کی آخری ملاقات میں بھی انہیں پیوٹن سے ایک  ایسی گیس پائپ لائن کے متعلق  بات کرنا تھی، جس نے جرمنی کو براہ راست بنا کسی دوسرے ملک کی مداخلت کے گیس فراہم کرنا ہے۔

مزید پڑھیے

چین افغانستان تعلقات: دور رس معاشی مواقع یا ہنگامی اور وقتی ضرورت

China afghanistan map

چین افغان تعلقات کے حوالے سے بین الاقوامی تجزیہ نگاروں میں عمومی رجحان یہی پایا جاتا ہے کہ چین معاشی مواقع کی تلاش میں افغانستان سے تعلقات استوار کررہاہے اور افغانستان کی زمینوں میں موجود بیش بہا معدنیات پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ ٹی آر ٹی سے وابستہ صحافی روپرٹ اسٹون کی رائے اس کے برعکس ہے ، ان کے خیال میں چین کے لیے مواقع سے زیادہ مشکلات افغانستان میں موجود ہیں اور وہ ان مشکلات کو حل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے ۔ آپ اس رائے کو تصویر کا دوسرا رخ قرار دے سکتے ہیں ۔

مزید پڑھیے
صفحہ 15 سے 17