عالمی منظر نامہ

پاناما سے پینڈورا تک، ہٹتے نقاب: پڑھیے دنیا اور پاکستان میں کیا ہوا؟؟؟؟

پینڈورا پیپرز

گن لو سن  دو ہزار سولہ میں اس کے وزیر اعظم  تھے۔ یہ وہ وزیر اعظم ہیں جنہوں نے دو ہزار آٹھ کے معاشی  بحران  کے بعد آئس لینڈ کی معیشت کو بحران سے  نکالا۔ لیکن جب اپریل دو ہزار سولہ  میں ان کی آف شور   کمپنی نکلی تو  عوام کے دباؤ کی وجہ سے انہیں استعفیٰ دینا پڑ گیا۔  یہ ہمارے پاس ایک ایسا ملک ہے جس  کے عوام حکمران سے  زیادہ مضبوط ہیں۔ انہوں نے اپنے  حکمران کو کسی قسم کی دلیل کا سہارا لے کر اقتدار سے چمٹے رہنے نہیں دیا۔

مزید پڑھیے

چین کے خلاف امریکہ ، برطانیہ اور آسٹریلیا متحد

China-Briefing-The-US-China-Trade-War-A-Timeline3.jpg

عالمی منظر نامے میں ہر لحظہ ہوتا تغیر ، ہر دم ، دم بہ دم بدلتے رنگ ،کہاں دیکھیں کہاں دیکھا نہ جائے ، اس سب کے درمیان امریکی جنگی جنون ، کہ صرف چین کو دبانے کے لیے اتحادی ڈھونڈے جائیں ، پرانی شکاری نئے جال سے شکار کو نکلیں ، بھلے کل عالم رزم گاہ ہی کیوں نہ بن جائے۔

مزید پڑھیے

پنڈورا پیپرز اور مغرب کا رویہ

پینڈورہ پیپرز

مغرب نے ہم اہلِ مشرق اور بالخصوص تیسری دنیا کے لوگوں کی رسوائی کا سامان کرنے سے کبھی ہاتھ نہیں روکا ، لیکن یہ منی لانڈرنگ اور آف شور کمپنیوں جیسی لعنت کیا مغرب کے تعاون کے بنا ممکن تھی؟؟؟

مزید پڑھیے

طالبان اور چینی حکومت کے آپس میں کیا مفادات ہیں؟

چین اور افغانستان

                دفاعی لحاظ سے افغانستان چین کے لیے اس باعث اہم ہے کہ  کوئی  اس کی سر زمین سے مشرقی ترکمانستان تحریک کی امداد نہ کر سکے۔ دراصل چین کے  صوبے سنکیانگ  میں مسلمان اپنے آزاد وطن کی تحریک چلا رہے ہیں۔ اس کے لیے  ان کی مسلح کاروائیاں بھی دیکھنے کو ملتی رہتی ہیں۔ لیکن چین کی موجودہ قیادت نے صدر شی جی پنگ  کی سربراہی میں ان مسلمانوں  کے خلاف سخت اقدامات کیے ہیں۔ بہت سی میڈیا رپورٹس کے مطابق، ان پر عرصہ حیات تنگ ہے۔  چین بس یہ چاہتا ہے کہ اس تحریک  کو افغانستان  ہوا نہ دے

مزید پڑھیے

ایڈورڈ ودیع سعید، فلسطینی عیسائی جو دفاعِ مشرق اور حریتِ فلسطین کی جدوجہد پر زیرِ عتاب رہا

ایڈورڈ سعید

اگرچہ انھوں نے کئی معرکہ آرا کتابیں اور مقالے لکھے تاہم جس کتاب نے انھیں سب سے زیادہ شہرت بخشی اس کا شرق شناسی کے نام سے اردو ترجمہ بھی ہوا۔ اس کتاب میں یہ بحث کی گئی ہے کہ مشرقی اقوام اور تمدن کے بارے میں مغرب کا تمام علمی کام نسل پرستانہ اور سامراجی خام خیالی پر مبنی ہے۔ انھوں نے ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام اور فلسطینی عوام کے سیاسی حقوق کے تحفظ کے لیے قلمی اور عملی طور پر فعال کوششیں کیں۔

مزید پڑھیے

شام:خون مسلماں اتنا ارزاں کیوں ہے؟

شام

اس تمام جنگ کے دوران اقوام متحدہ کی طرف سے امن کے لیے کئی اقدامات ہوئے جن میں مارچ 2017 میں جینیوا  امن مذاکرہ شامل ہے۔ 5 مارچ 2020 کو ترکی اور روس نے ادلب میں سیز فائر کا اعلان کیا اور امن کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔ لیکن مستقبل قریب میں جنگ ختم ہوتی نظر نہیں آرہی۔

مزید پڑھیے

قصہ ایک صدی کا! 1919 کے راولپنڈی سے 2020 کے دوحہ تک

افغانستان

راولپنڈی، جینیوا، دوحہ تمہارے لئے استعارے کیوں نہیں بن رہے؟ گارڈین ہی کے مطابق طالبان نے امریکیوں سے کہا تھا۔ ”گھڑیاں تمہاری کلائیوں پر بندھی ہیں، لیکن وقت ہماری مٹھی میں ہے۔“ وقت ہمیشہ انہی کی مٹھی میں ہوتا ہے جو آزادی اور صداقت کے لئے مرنے کی تڑپ رکھتے ہیں۔ یہی تڑپ ان کے پیکر خاکی میں جاں پیدا کرتی ہے اور اپنے سے سو گنا بڑی طاقت سے لڑا دیتی ہے۔11 ستمبر 2001 کو نیویارک میں دو مینار گرے تھے۔ بیس برس بعد امریکہ کا مینار پندار بھی زمین بوس ہو گیا ہے۔

مزید پڑھیے

Sustainable Development Goals

SDG

جس تیزی سے ترقی و معاشی فائدے کے لیے آج قدرتی وسائل خرچ کیے جا رہے ہیں ،مستقبل میں یہ ہماری آنے والی نسلوں کو بھی میسر ہوں گے یا نہیں؟ کیا انسانی کے مختلف اقدامات مثلاً بڑے شہر، ٹریفک، کارخانوں کا دھواں اور کیمیائی مواد وغیرہ کے نتیجے میں آنے والی ماحولیاتی تبدیلی زمین کو صحت مند زندگی کے قابل رہنے دے گی ؟ کیا یہ سب ترقی زمین پر سے نا انصافی، بھوک، ظلم، بد امنی، جہالت، اور انتہا پسندی ختم کر دے گی؟

مزید پڑھیے
صفحہ 16 سے 17