واٹس ایپ کے 10 نئے فیچرز

واٹس ایپ تیزی سے مقبول ہوتی میسجنگ ایپلی کیشن ہے۔ اس وقت دو ارب سے زائد افراد واٹس ایپ استعمال کررہے ہیں۔ واٹس ایپ انتظامیہ 2011 سے واٹس ایپ میں مسلسل اپ ڈیٹ اور بہتری کے لیے کوشاں ہے۔ 2022 میں بھی واٹس ایپ نے نئے فیچرز کا عزم کیا اور مئی 2022 کے آخر تک دس سے زائد نئے فیچرز کو شامل کردیا جائے گا۔ نئی تبدیلیوں کے تحت وائس کالنگ میں اب 32 افراد شامل کیے جا سکیں گے۔ فائل شیئرنگ کا سائز دو جی بی تک بڑھا دیا جائے گا۔ میسیجز میں ایموجی ری ایکشنز شامل کیے جا سکیں گے اور ایڈمنز کو کسی بھی چیٹ میں سے ناپسندیدہ پیغامات ہٹانے کا اختیار مل جائے گا۔

ہم آپ کے لیے واٹس ایپ میں 10 نئے فیچرز کا تعارف پیش کررہے ہیں:

1۔ میسج ری ایکشن

فیس بک کی طرح واٹس ایپ پر کسی میسج یا پوسٹ پر ردعمل (ری ایکشن) کا کوئی آپشن موجود نہیں تھا۔ لیکن واٹس ایپ نے صارفین کا یہ مسئلہ حل کردیا ہے۔ اب آپ واٹس ایپ پر گروپ یا انفرادی طور پر کسی بھی پیغام، ویڈیو یا تصویر پر پسندیدگی یا ناراضی کا اظہار ایموجی ری ایکشن کی ذریعے کرسکتے ہیں۔

موبائل پر استعمال کرتے ہوئے کسی بھی میسج پر لانگ پریس کرکے چھے قسم کی ایموجی ریکشن دیے جاسکتے ہیں۔ جبکہ لیپ ٹاپ یا کمپیوٹر پر کرسر کو میسج پر لانے سے ایموجی آئی کان نظر آئے گا اس پر کلک کرکے ری ایکشن کا انتخاب کیا جاسکتا ہے۔ ری ایکشن ایموجی کو تبدیل یا ری موو بھی کیا جاسکے گا۔ اس فیچر کو بیٹا ورژن میں شامل کردیا گیا ہے۔

2۔ گروپ ایڈمن پوسٹ کو ڈیلیٹ کرسکے گا

واٹس ایپ گروپ میں ایڈمن کے لیے ایک مسئلہ درپیش آتا ہے کہ گروپ میں کسی ممبر کی طرف سے ناپسندیدہ یا غیر ضروری میسج کو ہٹانا ممکن نہیں ہے۔ لیکن اب واٹس ایپ نے یہ مسئلہ بھی حل کردیا ہے۔ اب گروپ ایڈمن کسی بھی ممبر کا پیغام حذف(ڈیلیٹ) کرسکے گا۔ یہ فیچر مئی 2022 کے تیسرے ہفتے شامل کیا جارہا ہے۔

3۔ واٹس ایپ کمیونٹی کیا ہے؟

عام طور پر واٹس ایپ گروپ میں 256 افراد شامل ہوسکتے ہیں۔ مزید افراد کے لیے مزید گروپس بنانے پڑتے ہیں۔ آپ کو معلوم ہے کہ ایک ایڈمن ایک سے زیادہ گروپ بنائے ہوتے ہیں۔ اگر اس گروپ ایڈمن نے اپنے تمام گروپس میں الگ الگ میسج کرنا پڑتا ہے۔ لیکن واٹس ایپ ایک نیا فیچر واٹس ایپ کمیونٹی کے نام سے لارہا ہے۔ اس فیچر کے تحت آپ ایک سے زائد گروپس کو ایک کمیونٹی میں اکٹھا کرسکتے ہیں اور ان تمام گروپس کے ممبران ایک دوسرے سے رابطے میں رہ سکتے ہیں۔ یہ فیچر کاروباری افراد اور تعلیمی اداروں کے لیے انقلابی تبدیلی لائے گا۔ امید کی جارہی ہے کہ فیچر مئی 2022 کے آخر تک لانچ کردیا جائے گا۔

4۔ وائس کالز/گروپ کال میں 32 افراد

واٹس ایپ پر حالیہ فیچرز کے مطابق آپ بیک وقت 7 افراد کو گروپ کال کرسکتے ہیں جسے میں کانفرنس کال بھی کہہ سکتے ہیں۔ لیکن اب واٹس ایپ اس فیچر میں اپ ڈیٹ لارہا ہے، آپ 32 افراد کو بیک وقت گروپ کال پر لے سکیں گے۔

5۔ چَیٹ گروپ میں ممبرز کی تعداد 512

واٹس ایپ گروپس کے ممبرز کی تعداد کی حد 256 ہے۔ واٹس ایپ کے نئی اپ ڈیٹ میں گروپ میں 512 افراد کو شامل کرنا ممکن ہوگا۔ یہ فیچر بھی مئی 2022 کے تیسرے ہفتے متعارف کروایا جارہا ہے۔

6۔ فائل 2 جی بی تک بھیجنا ممکن

واٹس ایپ پر کوئی بھی فائل (پی ڈی ایف، آڈیو یا ویڈیو) صرف 100 ایم بی تک بھیج سکتے ہیں۔ واٹس ایپ اس فیچر کو اپ ڈیٹ کرنے جارہا ہے اب آپ 2 جی بی تک کی فائل بھیج سکیں گے۔ واٹس ایپ کے مطابق یہ فائلز اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ ہوں گی اور اس سے کاروباری اداروں اور اسکول گروپس کو مدد مل سکے گی۔

7۔ لاگ آؤٹ ہونے کی سہولت/موبائل پر کونیکٹ رہنے کی ضرورت نہیں

فیس بک، ٹویٹر یا انسٹاگرام کو جب چاہیں لاگ آؤٹ ہوسکتے ہیں لیکن واٹس ایپ پر پہلے یہ سہولت دستیاب نہیں تھی۔ اس فیچر کے مطابق اب آپ واٹس ایپ سے بھی لاگ آؤٹ ہوسکیں گے۔ اس کے علاوہ چار مختلف ڈیوائسز پر لاگ اِن/لنکڈ ہوسکتے ہیں۔ اس فیچر میں یہ بھی شامل ہے کہ موبائل کے علاوہ کسی دوسری ڈیوائس پر لاگ اِن ہونے کے بعد موبائل پر واٹس ایپ بند ہوبھی جائے تو لیپ ٹاپ یا کمپیوٹر پر فیس بک کی طرح چلتا رہے گا۔

8۔ میسج کسی بھی وقت ڈیلیٹ کیا جاسکے گا

واٹس ایپ پر صارف کو پیغام ڈیلیٹ کرنے کا اختیار ہے لیکن 4096 سیکنڈز کی حد ہے یعنی 68 منٹ اور 16 سکینڈز سے پہلے پیغام کو ڈیلیٹ کیا جاسکتا ہے۔ لیکن واٹس ایپ کے نئی اپ ڈیٹ کے مطابق اب صارف کسی بھی وقت میسج حذف کرسکتا ہے۔ یہ فیچر چند ماہ تک شامل کردیا جائے گا۔

9۔ واٹس ایپ سٹیکر خود بنا سکتے ہیں

اس فیچر کے تحت آپ واٹس اسٹیکر خود ڈیزائن کرسکتے ہیں۔ ان سٹیکرز میں اپنی تصاویر اور ڈیٹا شامل کرسکتے ہیں۔ فی الحال یہ سہولت ڈیک ٹاپ ورژن یعنی کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ پر موجود ہے لیکن جلد موبائل ورژن پر بھی دستیاب ہوگا۔

10۔ گلوبل وائس میسج پلیئر

جب واٹس ایپ پر کوئی آڈیو میسج آتا ہے تو آپ اس اڈیو میسج کو گروپ یا ان باکس سے باہر آجائیں تب بھی وہ آڈیو چلتی رہی گی۔ یعنی آپ واٹس ایپ پر کوئی اور گروپ یا کسی اور کا میسج چیک کرتے ہوئے کسی اور کا آڈیو میسج سن سکتے ہیں۔

واٹس ایپ کے مزید نئے فیچرز جاننے کے لیے یہ لنک وزٹ کیجیے:

VideoWaliSarkar

https://www.youtube.com/watch?v=qH5-tGEP3Yc

متعلقہ عنوانات