افسانہ

زہریلے ناخدا

اس کی جوانی ۔۔۔ زندگی اور موت کی آخری کشمکش میں مبتلا تھی۔ اسپتال میں خود کو پاکر اسے یک گونہ سکون محسوس ہوا لیکن جسم میں پھیل رہے زہر کو وہ کیسے روک پاتی۔ وہ حادثات اس کے ذہن میں گردش کرنے لگے جن کی وجہ سے آج وہ زندگی کی آخری سانسیں لے رہی تھیں۔ وہ ایک غریب دیہاتی گھرانے سے تعلق ...

مزید پڑھیے

سفید تابو ت

کالی کوٹھری کے اندھیرے تہہ خانے میں وہ جب اپنے بکھرے وجود کو سمیٹنے کی کوشش کرتا تو اندھیرے عالم کے خوفناک مناظر اس کی نیند پر شبخون مار نا شروع کردیتے اور اس کے ذہن میں شعور ، لاشعور اور تحت شعور کے بکھرے خیالات کے درمیاں تصادم شروع ہوجاتا ۔ بھیانک خوابوں کے وحشت ناک سائے اس کے ...

مزید پڑھیے

جنازے

وہ ایک آفت زدہ بستی تھی۔ وہاں طلو ع آفتا ب سے لیکر غروب آفتاب تک جنازے اٹھتے رہتے تھے۔ اس بستی میں موت کا رقص کئی برسوں سے جاری تھا ۔ کبھی بچے اپنے نرم و نازک ہاتھوں سے اپنے بزرگوں کی لاش پر مٹی ڈالتے اور کبھی بزرگ اپنے ناتواں کندھوں پر اپنے جوان بچوں کا جنازہ اٹھاتے رہتے ۔ ہر ایک ...

مزید پڑھیے

گمشدہ قبرستان

غروب آفتاب کے ساتھ ہی اس کی نظر یں مشرقی پہاڑی والے درّے پر جم جاتی تھیں ۔ کالی رات کے سیاہ سائے پھیلنے کے ساتھ ساتھ اس کی نظروں کے سامنے مایوسی کا غبارہ چھا جاتا اور وہ کھڑکی بند کرکے فریم میں مقید مسکراتے فوٹو کو اپنے سینے سے لگا کر زارو قطار رونا شروع کردیتی ۔ جدائی کے کر بناک ...

مزید پڑھیے

کالے دیوؤں کا سایہ

غروب آفتاب کے ساتھ ہی کالے دیوؤں کا خوفناک سایہ بستی کی خاموش فضا پر آندھی بن کر چھا جاتا اور شل زدہ ذہنوں میں ماتم کی دھنیں بجنا شروع ہوجاتیں ۔ خوف کا سائرن بجتے ہی خون آلودہ دلوں کی دہشت ناک لہروں سے غمگین سوچوں میں وحشت ناک ارتعا ش پیدا ہوجاتا۔ معصوم بچے رات بھر ماں کی چھاتی ...

مزید پڑھیے

مصلوب دھڑکنیں

شتر بے مہار کی گھنٹی کی ڈراونی آواز نے پھر اس کے کان کے پردوں کو پھاڑتے ہوئے ،اس کی خوف زدہ نیند پر شنجون مار کر ، اس کے سکون بھر ے گھروندے کو توڑ پھوڑ ڈالا ۔ شب دیجور کے بھیانک سائے میں ’’ ماں ! ان ظالموں نے اسے گولی مار دی ۔۔۔ وہ زخمی حالت میں سڑک پر ان سے زندگی کی بھیک مانگ رہا ہے ...

مزید پڑھیے

کالے پیڑوں کا جنگل

سورج ڈوبتے ہی بستی کے اندر کالے پیڑوں کا جنگل نمودار ہو جاتا تھا ۔ ان کالے پیڑوں کی آدمی خور شاخیں ، آدم زاد کے قدموں کی آہٹ محسوس کرتے ہی آگ کے شعلے بر سانا شروع کر دیتی تھیں اور جب اندھیری رات کابھیانک سایہ بستی کے طول و عرض میں پھیل جاتا تو زندہ انسانوں کی چہکتی بستی شہر خمو ...

مزید پڑھیے

ٹوٹتی جوانیاں

پبلک سروس کمیشن کی طرف سے سلیکشن لسٹ ، جو ایک مقامی نیوز پیپر میں مشتہر ہو اتھا، میں اپنا نام دیکھ کر میں بے حد خوش ہوا۔ کچھ دنوں کے بعدمیری پوسٹنگ شہر سے باہر وادی کے ایک دور افتادہ علاقے گلشن آباد کی گئی۔ ویسے تو میری خواہش شہر میں تھی لیکن میں پھر بھی مایوس نہیں ہوا۔ میں نے ...

مزید پڑھیے

پان شاپ

بیگم بازار کی منحوس دکان میں ایک دفعہ پھر بیل دارد و سُوتی کے بھاری بھاری پردے لٹکنے لگے۔ موجد ’دافع چنبل و واد‘ اور جاپانی کھلونوں کی دکان، اوساکا فیئر (جاپان سے متعلق) کے ملازم استعجاب سے تھارو لال فوٹوگرافر کو اوک پلائی کا ڈارک روم بناتے دیکھ کر اس کے تاریک مستقبل پر آنسو ...

مزید پڑھیے

کوکھ جلی

گھمنڈی نے زور زور سے دروازہ کھٹ کھٹایا۔ گھمنڈی کی ماں اس وقت صرف اپنے بیٹے کے انتظار میں بیٹھی تھی۔ وہ یہ بات اچھی طرح جانتی تھی کہ پہلے پہر کی نیند کے چوک جانے سے اب اسے سردیوں کی پہاڑ ایسی رات جاگ کر کاٹنا پڑے گی۔ چھت کے نیچے لاتعداد سرکنڈے گننے کے علاوہ ٹڈیوں کی اداس اور ...

مزید پڑھیے
صفحہ 63 سے 233