قومی زبان

اگر ان بازووں میں دم نہیں ہے

اگر ان بازووں میں دم نہیں ہے تو گلشن بھی قفس سے کم نہیں ہے مرے ساز جنوں کے چھیڑنے کو کلی کا اک تبسم کم نہیں ہے مجھے دنیا مرے عالم میں دیکھے ہر اک عالم مرا عالم نہیں ہے نہ دے مجھ کو فریب عشق دنیا فریب زندگی کچھ کم نہیں ہے غم توہین مے خانہ ہے شاربؔ مجھے تشنہ لبی کا غم نہیں ہے

مزید پڑھیے

خدا ہی جانے یہ کار ثواب کیسے ہوا

خدا ہی جانے یہ کار ثواب کیسے ہوا وہ اپنی ذات میں شعلہ تھا آب کیسے ہوا تمہارے گھر سے ہی منسوب تھا پتہ جس کا تمہیں بتاؤ وہ خانہ خراب کیسے ہوا ہر ایک کام تھا اس کا ثواب میں داخل پھر ایسے بندے پہ نازل عذاب کیسے ہوا جواب اس کا اندھیروں سے پوچھنا ہوگا جو کل تھا زرد وہ آج آفتاب کیسے ...

مزید پڑھیے

کیا خبر تھی وہ متاع بے بہا لے جائے گا

کیا خبر تھی وہ متاع بے بہا لے جائے گا چھین کر آنکھوں سے خوابوں کی ردا لے جائے گا میں کف افسوس ہی ملتا رہوں گا عمر بھر وہ مری غیرت کی دستار و قبا لے جائے گا کیا خبر تھی اس طرح بدلے گا فطرت کا نظام وقت کے گلشن سے غنچوں کی صدا لے جائے گا پار کرنا ہے اسے دریا مگر یہ دیکھنا کہہ رہا ہے ...

مزید پڑھیے

سیپی ہیں سب کے پاس گہر کس کے پاس ہے

سیپی ہیں سب کے پاس گہر کس کے پاس ہے جو میرے پاس ہے وہ ہنر کس کے پاس ہے چہرے پہ خاک آنکھ میں موتی لبوں پہ آہ اس قاعدے کا رخت سفر کس کے پاس ہے صحرا نورد پوچھتا پھرتا ہے شہر شہر جو دے سکے پناہ وہ گھر کس کے پاس ہے لب پر تو ہیں دعائیں مگر اے دل حزیں تو خوب جانتا ہے اثر کس کے پاس ...

مزید پڑھیے

اسی امید پر ہم شہر سے باہر نکل آئے

اسی امید پر ہم شہر سے باہر نکل آئے کہ اس سے غالباً صورت کوئی بہتر نکل آئے ہر اک منظر سے بالآخر کئی منظر نکل آئے ہمارے حوصلوں کے جب سے بال و پر نکل آئے ہماری سچی باتوں کا کوئی حامی نہیں ٹھہرا تمہاری جھوٹ کی تصدیق میں لشکر نکل آئے خوشی کا بھی بھرم رکھا نہ اشکوں نے سر محفل توقع تو ...

مزید پڑھیے

سفر کا لطف مسلسل سفر کے بعد آیا

سفر کا لطف مسلسل سفر کے بعد آیا یہ سنگ میل مری رہ گزر کے بعد آیا لہو جلاتا رہا میں چراغ فن کے لئے ہنر میں حسن ریاض ہنر کے بعد آیا امید جشن چراغاں متاع تیرہ شبی شعور اس کو شکست ہنر کے بعد آیا امیدوار تھے دستار عافیت کے سبھی جنوں کو ہوش مگر میرے سر کے بعد آیا کسے ہے تاب کے دیکھے ...

مزید پڑھیے

تبسم لب پر آنکھوں میں نمی ہے

تبسم لب پر آنکھوں میں نمی ہے خدا جانے یہ غم ہے یا خوشی ہے جو منزل آج اہل ہوش کی ہے وہ دیوانوں کی ٹھکرائی ہوئی ہے کہاں جائے تھکا ماندہ مسافر تو ہی سایہ تو ہی دیوار بھی ہے ہزاروں ہیں سکون دل کے ساماں یہ دنیا پھر بھی گھبرائی ہوئی ہے اندھیرے چھو نہیں سکتے ہیں مجھ کو کہ میرے ساتھ ...

مزید پڑھیے

بہار آنے سے پہلے شجر میں پھول کھلے

بہار آنے سے پہلے شجر میں پھول کھلے مثال خار خزاں کی نظر میں پھول کھلے اب ان کا حسن کوئی کیسے دیکھنے آئے اگے ہیں راہ میں کانٹے جو گھر میں پھول کھلے نظارہ دیکھنے آ پہنچے لوگ ساحل پر کسی نے کہہ دیا ان سے بھنور میں پھول کھلے کس اہتمام سے منزل پہ مجھ کو پہنچایا حضر میں خار اگے اور ...

مزید پڑھیے

ہزار قصے سناتا رہا گلاس کا رنگ

ہزار قصے سناتا رہا گلاس کا رنگ مٹا سکا نہ مگر میرے لب سے پیاس کا رنگ در یقیں پہ مسلسل گماں کی دستک ہے ابھر نہ جائے کہیں ایک دن قیاس کا رنگ اثر کو چاہئے کچھ اور عاجزی شاید مری دعاؤں میں شامل ہے التماس کا رنگ چمن میں زرد رتوں کے نقوش روشن ہیں چمک رہا ہے مگر کیاریوں میں گھاس کا ...

مزید پڑھیے

نہ ہو جب خون تو دل کیوں جگر کیوں

نہ ہو جب خون تو دل کیوں جگر کیوں الٰہی خشک ندیوں میں بھنور کیوں جو پردے میں بھی تجھ کو دیکھتا تھا ہوا معدوم وہ حسن نظر کیوں وہ حرف شوق جو کل معتبر تھا وہی اب ہو گیا نا معتبر کیوں نہیں منزل کا جب کوئی بھروسا ابھی تک معتبر ہے رہ گزر کیوں مزاج شانؔ تو شبنم صفت ہے کئے جاتا ہے شعلوں ...

مزید پڑھیے
صفحہ 830 سے 6203