ہجر تھا یا وصال کس کا تھا
ہجر تھا یا وصال کس کا تھا خواب تھا یا خیال کس کا تھا سامنے وہ ہمارے بیٹھے تھے دل میں ان کے خیال کس کا تھا غیر سے ہم نے مات کھائی تو اس میں کہیے کمال کس کا تھا ہم گرے ہیں اگر بلندی سے در حقیقت زوال کس کا تھا بچ کے نکلے جو لا تعلق تھے بچ نکلنا محال کس کا تھا ریگ ساحل پہ نقش باقی ...