قومی زبان

زخم اس سوکے کی کاری ہے خدا خیر کرے

زخم اس سوکے کی کاری ہے خدا خیر کرے لوہو سیلاب سا جاری ہے خدا خیر کرے سیل صہبا کی مرے سر سے گزر گئی یہ ہنوز چشم میں تیری خماری ہے خدا خیر کرے سیر ہوں ہستئ موہوم سے اس طرح کہ اب عدم اس جی کی پیاری ہے خدا خیر کرے کس کے جلوہ کا ہوں زخمی کہ لب زخم کے بیچ خندۂ صبح بہاری ہے خدا خیر ...

مزید پڑھیے

لب جاں بخش کے میٹھے کا تیرے جو مزہ پایا

لب جاں بخش کے میٹھے کا تیرے جو مزہ پایا تو چشمہ زندگی کا اپنی لبریز بقا پایا نہ ہوئے کیوں بصد جاں دل مرا مفتوں ترا جاناں کہ ہر جلوے میں تیرے یک کرشمہ میں جدا پایا دوبالا کیوں نہ ہو نشہ دل حیراں کی حیرت کا جو تجھ کو سب میں اور تیرے میں سب کو برملا پایا تری اک گردش مژگاں سے یوں بے ...

مزید پڑھیے

نہیں ہے اشک سے یہ خون ناب آنکھوں میں

نہیں ہے اشک سے یہ خون ناب آنکھوں میں بھرا ہے رنگ سے تیرے شہاب آنکھوں میں کہاں نکل سکے آنسو نظر کو جائے نہیں رکھا ہوں شکل کو تیری میں داب آنکھوں میں الوہی کس کی تجلی سے ہو گیا ہوں دو چار جھمک رہا ہے سدا ماہتاب آنکھوں میں ہوئے ہیں جب سے وہ کیف نگہ کے آئنہ دار بجائے اشک بھری ہے ...

مزید پڑھیے

اگرچہ دل کو لے ساتھ اپنے آیا اشک مرا

اگرچہ دل کو لے ساتھ اپنے آیا اشک مرا نگاہ میں تری ہرگز نہ بھایا اشک مرا میں تیرے ہجر میں جینے سے ہو گیا تھا اداس پہ گرم جوشی سے کیا کیا منایا اشک مرا حذر ضروری ہے اے سرو ناز اس سے تجھے کہ آبشار مژہ کو بہایا اشک مرا ہوا ہے کون سے خورشید رو سے گرم اتنا کہ میرے دل کو جو ایسا جلایا ...

مزید پڑھیے

چوہوں کا شہر

چوہوں نے اک شہر بسایا بے حد عالی شان اپنے شہر کا نام انہوں نے رکھا چوہستان چوہستان کا نام سنا تو خالد اور عرفان اک دن اک بلی کو لے کر پہنچے چوہستان دیکھ کے بلی کو چوہوں کے خطا ہوئے اوسان بھاگ گئے جب سارے چوہے چھوڑ کے چوہستان لے کر خوش خوش گھر کو لوٹے خالد اور عرفان چوہستان کے ...

مزید پڑھیے

کوے کی چوری

جنگل میں جا کر کوے نے کوئل کا اک گیت چرایا گیت چرا کر جنگل سے وہ صبح سویرے گاؤں میں آیا گاؤں میں آتے ہی کوے نے آنگن آنگن شور مچایا جنگل سے جو گیت چرا کر لایا تھا وہ سب کو سنایا کوے نے کوئل کا گانا جب اپنی آواز میں گایا سن کر اس کی کائیں کائیں سب نے اس کو مار بھگایا

مزید پڑھیے

بتلاؤ نہ دادی جان

آدھی آدھی رات کو یہ مرغا کیوں دیتا ہے اذان کالی کلوٹی کوئل کی کیوں میٹھی لگتی ہے تان آسمان میں دن بھر یہ کیوں بھرتی ہے چیل اڑان بلی رات کے وقت ہی کیوں لیتی ہے چوہوں کی جان دن بھر یہ سوتے رہنا کیوں ہے الو کی پہچان ندی کنارے بگلا کیوں روز لگاتا ہے یہ دھیان گرگٹ چڑھتی دھوپ میں ...

مزید پڑھیے

چندا ماما

چندا ماما تم کو ماما نہیں کہوں گا نہیں کہوں گا مانگے کا اجیالا تم میں بن مانگے سب کالا تم میں بنجر دھرتی بنجر کھیتی موسم کب ہریالا تم میں میں اچھی دھرتی کا مالک چندا ماما تم کو ماما نہیں کہوں گا نہیں کہوں گا بادل سے گھبراتے ہو تم ڈر ڈر کر چھپ جاتے ہو تم تم سے کیا امیدیں رکھنا کب ...

مزید پڑھیے

ہماری نانی جان

ایک ہیں نانی جان ہماری کیا بتلائیں کتنی پیاری ان کے منہ میں دانت نہیں ہیں اتنی بوڑھی ہیں بیچاری پھر بھی وہ کھایا کرتی ہیں کوٹ کوٹ کر پان سپاری ہوئی ہے جب سے لاحق ان کو بلڈ پریشر کی بیماری شور ذرا بھی ہو تو ان پر ہوتی ہے گھبراہٹ طاری

مزید پڑھیے

ایک اونٹ نے منت مانی

ایک اونٹ نے منت مانی اگر گیا میرا کوہان ماہم کی درگاہ پہ جا کر میں بھی جلاؤں گا لوبان اونٹ نے جب یہ منت مانی چلا گیا اس کا کوہان لیکن پیٹھ ہوئی سیدھی تو لمبے ہو گئے دونوں کان

مزید پڑھیے
صفحہ 4685 سے 6203