کوے کی چوری

جنگل میں جا کر کوے نے
کوئل کا اک گیت چرایا
گیت چرا کر جنگل سے وہ
صبح سویرے گاؤں میں آیا


گاؤں میں آتے ہی کوے نے
آنگن آنگن شور مچایا
جنگل سے جو گیت چرا کر
لایا تھا وہ سب کو سنایا


کوے نے کوئل کا گانا
جب اپنی آواز میں گایا
سن کر اس کی کائیں کائیں
سب نے اس کو مار بھگایا