چندا ماما
چندا ماما تم کو ماما
نہیں کہوں گا نہیں کہوں گا
مانگے کا اجیالا تم میں
بن مانگے سب کالا تم میں
بنجر دھرتی بنجر کھیتی
موسم کب ہریالا تم میں
میں اچھی دھرتی کا مالک چندا ماما
تم کو ماما نہیں کہوں گا نہیں کہوں گا
بادل سے گھبراتے ہو تم
ڈر ڈر کر چھپ جاتے ہو تم
تم سے کیا امیدیں رکھنا
کب جاؤ کب آتے ہو تم
میں ہوں ایک بہادر بچہ چندا ماما
تم کو ماما نہیں کہوں گا نہیں کہوں گا
چرخے والی بڑھیا نانی
چرخے لے کر کہاں گئی ہے
آج تمہاری شان پرانی
سب جھوٹی تھی نہیں رہی ہے
کیوں تم جھوٹی شان دکھاتے چندا ماما
تم کو ماما نہیں کہوں گا نہیں کہوں گا