ہماری نانی جان
ایک ہیں نانی جان ہماری
کیا بتلائیں کتنی پیاری
ان کے منہ میں دانت نہیں ہیں
اتنی بوڑھی ہیں بیچاری
پھر بھی وہ کھایا کرتی ہیں
کوٹ کوٹ کر پان سپاری
ہوئی ہے جب سے لاحق ان کو
بلڈ پریشر کی بیماری
شور ذرا بھی ہو تو ان پر
ہوتی ہے گھبراہٹ طاری