قومی زبان

روز و شب ہم نے اشک باری کی

روز و شب ہم نے اشک باری کی انتہا ہے یہ بے قراری کی میرا دامن سیاہ تھا پھر بھی اے خدا تو نے پاسداری کی جانے کب کا میں مر گیا ہوتا ان کی یادوں نے آبیاری کی کوستا ہی رہا مجھے ہر دم قدر کیا جانے وہ بھکاری کی خاک ہوں خاک میں ہی ملنا ہے بو بھی آتی ہے خاکساری کی کام میں نے کیا مصور ...

مزید پڑھیے

پلکیں زمیں پہ اپنی بچھاتی ہے چاندنی

پلکیں زمیں پہ اپنی بچھاتی ہے چاندنی ایسے میں دل ہمارا لبھاتی ہے چاندنی جب ساتھ چھوڑ دیتا ہے سورج تو اس گھڑی رستہ مسافروں کو دکھاتی ہے چاندنی وہ دیکھتے ہی دیکھتے آنکھوں کے شہر میں ہر سو محبتوں کو سجاتی ہے چاندنی انسان ہو یا کوئی درندہ زمین پر سائے میں اپنے سب کو بٹھاتی ہے ...

مزید پڑھیے

کھویا ہے تو کن خیالوں میں رقیب

کھویا ہے تو کن خیالوں میں رقیب ان سیہ بالوں یا گالوں میں رقیب ہاتھ میرا دیکھ کر ان ہاتھوں میں پڑ گیا آخر سوالوں میں رقیب کیا بتاؤں شہر والوں کا تمہیں سب سے اچھا شہر والوں میں رقیب دوستی گہری تھی پہلے دونوں میں ہو گئے دو ایک سالوں میں رقیب چھوڑنے والا ہی تھا اس کو مگر آ گیا ...

مزید پڑھیے

حوصلہ خود کا توڑ سکتا ہوں

حوصلہ خود کا توڑ سکتا ہوں توڑ کر خود ہی جوڑ سکتا ہوں خامشی چیختی ہے کانوں میں اس کو چھو کر جھنجھوڑ سکتا ہوں تجھ کو مانا ہے زندگی اپنی کس طرح تجھ کو چھوڑ سکتا ہوں بہہ رہے ہیں جو خون کے دریا ان کو انگلی سے موڑ سکتا ہوں کیا بتاؤں ترے لیے بسملؔ کیسے صحرا نچوڑ سکتا ہوں

مزید پڑھیے

آئے ہو تو یہ حجاب کیا ہے

آئے ہو تو یہ حجاب کیا ہے منہ کھول دو نقاب کیا ہے سینے میں ٹھہرتا ہی نہیں دل یارب اسے اضطراب کیا ہے کل تیغ نکال مجھ سے بولا تو دیکھ تو اس کی آب کیا ہے معلوم نہیں کہ اپنا دیواں ہے مرثیہ یا کتاب کیا ہے جو مر گئے مارے لطف ہی کے پھر ان پہ میاں عتاب کیا ہے اوروں سے تو ہے یہ بے ...

مزید پڑھیے

جب کہ بے پردہ تو ہوا ہوگا

جب کہ بے پردہ تو ہوا ہوگا ماہ پردے سے تک رہا ہوگا کچھ ہے سرخی سی آج پلکوں پر قطرۂ خوں کوئی بہا ہوگا میرے نامے سے خوں ٹپکتا تھا دیکھ کر اس نے کیا کہا ہوگا گھورتا ہے مجھے وہ دل کی مرے میری نظروں سے پا گیا ہوگا یہی رہتا ہے اب تو دھیان مجھے واں سے قاصد مرا چلا ہوگا جس گھڑی تجھ کو ...

مزید پڑھیے

دیکھ اس کو اک آہ ہم نے کر لی

دیکھ اس کو اک آہ ہم نے کر لی حسرت سے نگاہ ہم نے کر لی کیا جانے کوئی کہ گھر میں بیٹھے اس شوخ سے راہ ہم نے کر لی بندہ پہ نہ کر کرم زیادہ بس بس تری چاہ ہم نے کر لی جب اس نے چلائی تیغ ہم پر ہاتھوں کی پناہ ہم نے کر لی نخوت سے جو کوئی پیش آیا کج اپنی کلاہ ہم نے کر لی زلف‌ و رخ مہوشاں کی ...

مزید پڑھیے

گردش وقت پھر اک تازہ سفر مانگے ہے

گردش وقت پھر اک تازہ سفر مانگے ہے اور مری خانہ بدوشی کوئی گھر مانگے ہے بام امید سے پلٹی ہوئی ناکام دعا باریابی کا کوئی اور ہنر مانگے ہے کاسۂ حرف بھی پندار کو گروی رکھ کر کبھی خلعت تو کبھی لعل و گہر مانگے ہے دل تو بس آپ کی رنگین خیالی میں ہے گم اور دھڑکن ترے آنے کی خبر مانگے ...

مزید پڑھیے

کبھی سحر تو کبھی شام ہونا چاہتا ہوں

کبھی سحر تو کبھی شام ہونا چاہتا ہوں کبھی پیالہ کبھی جام ہونا چاہتا ہوں نہیں ملے تھے تو شہرت کی بھوک جاگی تھی جو مل گئے ہو تو گمنام ہونا چاہتا ہوں ابھر رہے ہیں تری چاہتوں کے باغ و بہار میں چپکے چپکے دل آرام ہونا چاہتا ہوں سنہری یادیں ہی پلتی رہیں جس آنگن میں میں اس محل کے در و ...

مزید پڑھیے

عشق کا کھیل بہ ہر حال گوارا ہوتا

عشق کا کھیل بہ ہر حال گوارا ہوتا تم نہ ہوتے تو کوئی اور ہمارا ہوتا خوب چمکا تھا سر عرش مگر ڈوب گیا کاش سورج کو بھی تنکے کا سہارا ہوتا پال ہی رکھی تھی جب دولت دنیا کی ہوس کیسے پھر صبر و قناعت پہ گزارہ ہوتا اس کو میں ہجر کا عنوان بنا کر پڑھتا نامۂ عشق میں ہلکا سا اشارہ ہوتا کیسے ...

مزید پڑھیے
صفحہ 2504 سے 6203