قومی زبان

علم

علم کیا شے ہے دوستو جانو علم کی اہمیت کو پہچانو علم کیا شے ہے ایک نعمت ہے علم کیا شے ہے ایک دولت ہے علم کیا شے ہے وجہ عظمت ہے علم کیا شے ہے رب کی رحمت ہے کیا ہیں آداب زندگی بچو ہم کو جب علم ہی نہیں ہوتا شکل و صورت کے ماسوا ہرگز آدمی آدمی نہیں ہوتا نہ حرام و حلال کی تفریق اور نہ کچھ ...

مزید پڑھیے

عید گاہ

آئی جو عید ہم نے پہنے نئے سے کپڑے ابو کو ساتھ لے کے پھر عید گاہ پہنچے پہلے نماز ادا کی خطبہ سنا دعا کی میلے میں پھر گئے ہم گھنٹوں وہاں رہے ہم جھولا بھی خوب جھولا سامان بھی خریدا تڑ تڑ کی ایک گاڑی چابی کی ایک لاری لکڑی کا ایک گھوڑا بندر پلاسٹک کا پستول اور پٹاخے کچھ گیس کے غبارے لے ...

مزید پڑھیے

سورج

مرا کام ہے پیارے بچوں نرالا مرے دم سے ہوتا ہے ہر سو اجالا سحر میں جو مسجد سے آتے ہو تم گھر نمودار ہوتا ہوں تب میں افق پر سفر میرا مشرق سے مغرب تلک ہے سدا سے گزر گاہ میری فلک ہے نظر رات میں تم کو آتا نہیں ہوں مگر پھر بھی دنیا سے جاتا نہیں ہوں مرے دم سے ہی چاند میں روشنی ہے مرے دم سے ہی ...

مزید پڑھیے

تعارف

ان سے ملیے یہ ہیں اسلم گاما کے استاد ہیں دارا سنگھ اور بھولو کے بھی داؤ سب ان کو یاد ہیں مکتب اور محلے میں یہ ہر بچے سے لڑتے ہیں جس سے خفگی ہو جاتی ہے اس پر خوب بگڑتے ہیں ان سے سب ڈرتے ہیں جیسے یہ بجلی کا تار ہیں ان سے سب بیزار ہیں ان سے ملیے بھول بھلکڑ لوگ سب ان کو کہتے ہیں عادت سے ...

مزید پڑھیے

معصومیت

میں نے پوچھا یہ رات گڈو سے چاند پر میرے ساتھ جاؤ گے سوچ کر تھوڑی دیر وہ بولا چاند پر کوئی جا نہیں سکتا میں یہ بولا کہ اے مرے بیٹے چاند پر چند لوگ ہو آئے نیل تھا پہلا شخص دنیا کا چاند پر جس نے پیر رکھا تھا اور بھی لوگ ہو کے آئے ہیں کچھ نمونے بھی ساتھ لائے ہیں مجھ سے کہنے لگا نہیں ...

مزید پڑھیے

چاند

جگ مگ جگ مگ چمکے چاند جگ کو روشن کر دے چاند دن بھر تو آرام کرے شب کو باہر نکلے چاند رخصت ہو کر پورب سے پچھم تک جا پہنچے چاند پہلے دن تو چھوٹا ہو بعد میں بڑھتا جائے چاند چاندی کی تھالی سا لگے جب پورا ہو جائے چاند کالے بادل سے چھپ جائے بچو ڈر کے مارے چاند چندا ماما کہتے ہیں دیکھ کے ...

مزید پڑھیے

برسات

گرمی کی جب چھٹی ہوئی برسات کی رت آ گئی بادل گرجتے آ گئے سورج میاں گھبرا گئے بادل کئی دن تک رہے سورج میاں چھپتے پھرے بارش کی بچو جھڑ لگی تو پھر کئی دن تک رہی گھر میں ہمیں رہنا پڑا سڑکوں پہ تھا پانی کھڑا بارش رکی تو اٹھ گئے اسکول جانے کے لیے ہم پائنچے اونچے کیے اور ہاتھ میں چھتری ...

مزید پڑھیے

شرارتیں

سیاہی مل کے چہرے پر اندھیرے میں دکھاتا ہوں میں بن کر بھوت اکثر چھوٹے بچوں کو ڈراتا ہوں میں کب درجہ میں اپنی حرکتوں سے باز آتا ہوں کوئی دیکھے اگر میری طرف تو منہ چڑھاتا ہوں ربر کی چھپکلی رکھتا ہوں بچوں کی کتابوں میں کبھی مینڈک پکڑ کر ان کے بستوں میں چھپاتا ہوں گلی کے لوگ بھی میری ...

مزید پڑھیے

انار

میں صورت میں اچھا نہیں ہوں مگر مجھے دیکھ لو تم ذرا توڑ کر میں اندر سے آؤں گا تم کو پسند مرے پیٹ میں سرخ موتی ہیں بند وہ موتی اگر کچھ دنوں کھاؤ گے تو تم خود کو تندرست بھی پاؤ گے جو دانتوں میں اپنے دباؤ گے تم تو میٹھا عرق منہ میں پاؤ گے تم مرا نام ہے پیارے بچو انار کرو شکر رب کا ادا ...

مزید پڑھیے

وہ ایک انسان

وہ ایک انسان منحنی سا تھا جو بظاہر ضعیف و لاغر بدن کو کھادی کی ایک دھوتی میں وہ چھپائے چھڑی اٹھائے اور اپنی عینک کے تار کانوں میں تھا پھنسائے بڑا ہی چست اور محنتی تھا بہت بہادر وہ آدمی تھا وہ ایک انسان منحنی سا بہت بھلا تھا پڑھا لکھا تھا حقوق انساں کے جانتا تھا سمان سب کو وہ ...

مزید پڑھیے
صفحہ 2475 سے 6203