قومی زبان

جانے کس امید پہ چھوڑ آئے تھے گھر بار لوگ

جانے کس امید پہ چھوڑ آئے تھے گھر بار لوگ نفرتوں کی شام یاد آئے پرانے یار لوگ وہ تو کہئے آپ کی خوشبو نے پہچانا مجھے عطر کہہ کر جانے کیا کیا بیچتے عطار لوگ پہلے مانگیں سربلندی کی دعائیں عشق میں پھر ہوس کی چاکری کرنے لگے بیمار لوگ آپ کی سادہ دلی سے تنگ آ جاتا ہوں میں میرے دل میں رہ ...

مزید پڑھیے

دل بھی احساسات بھی جذبات بھی

دل بھی احساسات بھی جذبات بھی کم نہیں ہیں ہم پہ الزامات بھی روک دو یہ روشنی کی تیز دھار میری مٹی میں گندھی ہے رات بھی مقتدی میرے سبھی میں ہوں امام ہیں کمال عشق کے درجات بھی چاند اپنے آپ کو کہتے ہو تم آؤ دیکھیں ہو گئی ہے رات بھی دور تک ہم بھیگتے چلتے رہے دیر تک ہوتی رہی برسات ...

مزید پڑھیے

مصدر عشق کی گردان مکمل کر کے

مصدر عشق کی گردان مکمل کر کے جا رہے ہیں تری پہچان مکمل کر کے کم سے کم ایک خدا اور مجھے چاہیے تھا میں ادھورا رہا ایمان مکمل کر کے عمر بھر جاگنے والوں کو بھی ہاتھ آیا کیا سو گئے خواب کا نقصان مکمل کر کے

مزید پڑھیے

صدیوں سیکھے گا ابھی جان لٹانا مری جان

صدیوں سیکھے گا ابھی جان لٹانا مری جان تب مقابل مرے آئے گا زمانہ مری جان چھوڑ آتے ہو کبھی روح کبھی جسم اپنا جب بھی ملتے ہو نیا ایک بہانہ مری جان اب بھی گلیوں میں محبت کی اندھیرا ہے بہت ایک دل اور دریچے میں جلانا مری جان

مزید پڑھیے

مٹا چکا رہ الفت میں زندگانی کو

مٹا چکا رہ الفت میں زندگانی کو زمانہ اب تو سنے گا مری کہانی کو نظر نہ آیا سکوں کا کہیں کوئی لمحہ بہت قریب سے دیکھا ہے زندگانی کو سنے گا کون کسے ہوگی اس قدر فرصت طویل کر تو رہے ہو مری کہانی کو وہ مست مست نگاہیں اثر جما ہی گئیں الگ شراب سے کرتا رہا میں پانی کو کبھی تو ان کی توجہ ...

مزید پڑھیے

یوں ان کے حسیں رخ پر زلفوں کی ہر اک لٹ ہے

یوں ان کے حسیں رخ پر زلفوں کی ہر اک لٹ ہے جیسے گل نازک پر پتوں کا یہ گھونگھٹ ہے تعظیم کرو یارو تعظیم کرو یارو یہ بار کی چوکھٹ ہے سرکار کی چوکھٹ ہے ہر حال میں رکھنا ہے ساقی کا بھرم تم کو مے کش ہو تو پی جاؤ گر جام میں تلچھٹ ہے یہ جان اور ایماں کی دشمن ہی سہی لیکن انگور کی یہ بیٹی ...

مزید پڑھیے

مری دریا دلی کا عکس کامل دیکھنے والے

مری دریا دلی کا عکس کامل دیکھنے والے سمندر دیکھ لیں پہلے مرا دل دیکھنے والے کبھی قید و مصیبت سے رہائی پا نہیں سکتے قفس میں بیٹھ کر طوق و سلاسل دیکھنے والے نہ جانے آخری ہچکی میں کیسا درد پنہاں تھا پریشاں ہو گئے ہیں رقص بسمل دیکھنے والے نہیں آسودگی تو پھر وفا کیسی جفا کیسی مرا ...

مزید پڑھیے

آڑی ترچھی بات نہ کر

آڑی ترچھی بات نہ کر حصہ دے خیرات نہ کر پیار جو ہے تو سامنے آ توہین جذبات نہ کر دل کی لگی اشکوں سے بجھا اظہار حالات نہ کر چہرے پر زلفیں نہ گرا نکھرے دن کو رات نہ کر روک لے آنسو آنکھوں میں بن موسم برسات نہ کر مجھ کو دے دے اک ساغر پیش کوئی سوغات نہ کر نیچا جس سے عرش لگے ایسی ...

مزید پڑھیے

وہ کتنا دل نشیں کتنا حسیں ہے

وہ کتنا دل نشیں کتنا حسیں ہے اسے بھی اس کا اندازہ نہیں ہے تصور میں کوئی زہرہ جبیں ہے نگاہوں میں ہر اک منظر حسیں ہے محبت ہو گئی پاکیزہ یعنی کوئی ارمان اب دل میں نہیں ہے نظر آتا نہیں اپنے کو میں خود یہ کیا سحر نگاہ اولیں ہے میں کیا جاؤں اب اس کے آستاں پر جبیں سجدوں کے قابل ہی ...

مزید پڑھیے

مسجدوں میں قتل ہونے کی روایت ہے یہاں

مسجدوں میں قتل ہونے کی روایت ہے یہاں اور جسے بھی دیکھیے وہ باجماعت ہے یہاں ان کے سر میں سر ملا کر چیختی خلقت تمام دیکھیے اک جھوٹ میں بھی کتنی طاقت ہے یہاں اور اس دعوے کی ہم تردید کر سکتے نہیں لوگ کہتے ہیں محبت ہی محبت ہے یہاں فیصلہ یہ بھی عدالت کو ہی کرنے دیجئے آپ کو انصاف کی ...

مزید پڑھیے
صفحہ 2100 سے 6203