مصدر عشق کی گردان مکمل کر کے نعمان شوق 07 ستمبر 2020 شیئر کریں مصدر عشق کی گردان مکمل کر کے جا رہے ہیں تری پہچان مکمل کر کے کم سے کم ایک خدا اور مجھے چاہیے تھا میں ادھورا رہا ایمان مکمل کر کے عمر بھر جاگنے والوں کو بھی ہاتھ آیا کیا سو گئے خواب کا نقصان مکمل کر کے