قومی زبان

آنے والی صبح کی باتیں

گو میرے دل میں اور افق کی لالی میں ہے رشتہ پیار کا پھر بھی ہم ریگ بیاباں میں اس سے مقتل کے سوا کیا اپنائیں یہ ریت جگر گوشے سورج کے جانے کب کس آنے والے عالم میں پھر لالہ و گل بن کر نکھریں اور دور افق کی لالی کے ہم رنگ بنیں آج تو میرے دل کا بس اتنا رشتہ ہے رنگ شفق سے دونوں روشن روپ طلب ...

مزید پڑھیے

شب خون

آنکھ لگی یا غفلت برتی متوالوں نے رات رہے شب خون مارا کن لوگوں نے کون بتائے کون کہے کہنے کو تو سچے سب تھے سازش کے تاریک گھروندے ارمانوں کی بستی میں نفرت کے نیزے اپنائیں عاشق حسن پرستی میں سچ کہیے تو کس سے کہیے

مزید پڑھیے

سازش

سازش کی عجیب سی علامت بولیں تو کہیں مبالغہ ہے چپ ہیں تو ضمیر کی ملامت

مزید پڑھیے

ہم گنہ گار تیرے

خود سری سے خفا کس لئے چاہتوں کا سفر خود سری ہے حسرتوں کی سلامت روی بے ثمر نا مرادوں کی چارہ گری ہے اور پس پشت تیری برائی کریں تیرے دشمن کہ ہم تن بدن سے طلب گار تیرے اگر نارسا آرزو سے عبارت وفا ہے تو ہو ہم کہ سرشار ہیں وصل سے ہم گنہ گار تیرے

مزید پڑھیے

مری دیوانگی جا کر یہ صحراؤں میں کہہ آئی

مری دیوانگی جا کر یہ صحراؤں میں کہہ آئی تمہارے کام آئے گی یہ میری آبلہ پائی صبا شبنم گل و لالہ نہیں کافی گلستاں میں چہکنے چہچہانے دو تو ہم سمجھیں بہار آئی تمہارے بن صنم ہر پل بڑا سونا سا لگتا ہے تمہاری راہ تکتی ہے مرے جیون کی انگنائی صبا کے دوش پر جیسے کلی کوئی کہیں چٹکے کسی ...

مزید پڑھیے

دستانے میں سنگ ہے بابا

دستانے میں سنگ ہے بابا فرزانوں کی جنگ ہے بابا سوچ کا درپن زنگ آلودہ من کا منظر تنگ ہے بابا حسرت خاک ہے پروانے کی ارماں ایک پتنگ ہے بابا ہر چہرہ دشمن لگتا ہے آئینوں میں زنگ ہے بابا جو گلشن یک رنگ سراسر وہ گلشن بے رنگ ہے بابا سیدؔ کو شاعر کہتے ہیں وہ تو ایک ملنگ ہے بابا

مزید پڑھیے

ہمیں تو حرف تمنا زباں پہ لانا ہے

ہمیں تو حرف تمنا زباں پہ لانا ہے یہ شعر اور یہ غزلیں تو بس بہانا ہے تمہارے ہاتھ کا پتھر کوئی نیا تو نہیں جبیں سے سنگ کا رشتہ بہت پرانا ہے ہو تیرے حسن کا جادو کہ میرا جوش طلب نشہ یہ دونوں کا اک دن اتر ہی جانا ہے وہ مشت خاک بدن ہو کہ جان کی خوشبو ہر ایک چیز کو اک دن بکھر ہی جانا ...

مزید پڑھیے

ستم تو کرتا ہے لیکن دعا بھی دیتا ہے

ستم تو کرتا ہے لیکن دعا بھی دیتا ہے مرا حریف مجھے حوصلہ بھی دیتا ہے ہے جس کا ایک تبسم قرار جاں اپنا اسی کا طرز تغافل رلا بھی دیتا ہے بجا کہ ہجر کا عالم عذاب ہے یارو مگر یہ عرصۂ فرقت مزا بھی دیتا ہے ہے دل نواز غضب کا مگر یہ شعلۂ عشق کبھی شگوفۂ دل کو جلا بھی دیتا ہے کبھی ہے موت ...

مزید پڑھیے

رنگ پریدہ زلف پریشاں

رنگ پریدہ زلف پریشاں چشم غزالاں حیراں حیراں گیسوئے مشکیں شب کی سیاہی صورت خنداں ماہ تاباں پہلی پہلی بار ملے تو وہ بھی ناداں ہم بھی ناداں ان کا وہ اظہار محبت تھوڑا ظاہر تھوڑا پنہاں ان کی حالت وقت رخصت ہونٹ لرزتے آنکھیں گریاں ان کا اچانک ترک تعلق مری شکست و ریخت کا ساماں مل ...

مزید پڑھیے

جان سے اپنی گزرتا کون ہے

جان سے اپنی گزرتا کون ہے سب کہا کرتے ہیں کرتا کون ہے ہے سبھی کو باغ جنت کی ہوس آتش دوزخ سے ڈرتا کون ہے دل کے ویرانے میں میرے شام سے روز یہ سجتا سنورتا کون ہے نیلگوں جھیلیں ہیں یا آنکھیں تری ڈوب کر ان میں ابھرتا کون ہے کچھ حسیں چہرے نظر آئے تو ہیں دیکھیے دل میں اترتا کون ہے خاک ...

مزید پڑھیے
صفحہ 1288 سے 6203