شب خون

آنکھ لگی یا غفلت برتی متوالوں نے رات رہے
شب خون مارا کن لوگوں نے کون بتائے کون کہے
کہنے کو تو سچے سب تھے
سازش کے تاریک گھروندے ارمانوں کی بستی میں
نفرت کے نیزے اپنائیں عاشق حسن پرستی میں
سچ کہیے تو کس سے کہیے