قنب کا تیل انسانی صحت اور خوبصورتی کے لیے کس طرح انتہائی مفید ہے؟؟
اس پو دے کا نباتاتی نام Cannabis Sativa ہے۔انگریزی میں اسے Hemp کہتے ہیں۔اس کے بیجوں میں تقریباَ 45% تک تیل پایا جاتا ہے۔یہ Unsaturatedتیل ہوتا ہےجو اپنی غذائی اہمیت اور افادیت کی وجہ سےانسانی صحت کے لیے انتہائی مفید اور مددگار ہے۔اس تیل کا رنگ سبز اور گھاس جیسی خوشبو پائی جاتی ہے۔
اس تیل میں Fatty Acids مناسب مقدار میں موجود ہوتے ہیں۔یہ Omega -3اور Omega -6 کا جیسے فیٹی ایسڈزکا اچھا مرکب ہے۔قنب کے تیل میں وٹامن E بھی موجود ہوتا ہے۔اس کے ایک یا دو چمچ روزانہ کھانے سے وٹامن E کی ضرورت پوری ہو جاتی ہے۔اس کے علاوہ اس میں دوسرے اہم غذائی اجزاءبھی موجود ہوتے ہیں جن میں کیلشیم، پوٹاشیم اور میگنیشیم جیسے نمکیات بھی موجود ہوتے ہیں۔جدید تحقیق کے مطابق انسانی جسم میں بیشتربیماریاں فیٹی ایسڈز کی کمی کی وجہ سے پیدا ہوتی ہیں۔یہ تیل ایسی بیماریوں میں بہت مفید ثابت ہوا ہے۔اسے کاسمیٹکس اوردوسری روز مرہ کی اشیاءبنانے میں استعمال کیا جارہا ہے۔کھانے کے علاوہ جسمانی صحت اور خوبصورتی میں استعمال ہوتا ہے۔Non Greasy ہونے کی وجہ سےیہ جلد میں آسانی سے جذب ہو جاتا ہے۔اسے صابن،مساج آئل،Moisturizing کریموں،شیمپو اور باڈی لوشن وغیرہ میں استعمال کیا جاتا ہے۔اس کے علاوہ رنگ سازی،سیاہی،وارنش،اور موم بتی بنانے میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔
قنب کا تیل کان کی تکلیف میں دافع درد کا کام کرتا ہے۔درد کی صورت کان میں چند قطرے ٹپکا دیں۔اس کی مالش سے پٹھوں کے درد میں کمی آتی ہے۔اس کے علاوہ دل کے عوارض،کینسر،ذیابیطیس،جوڑوں کا درد،کولیسڑول کی زیادتی،Multiple Sclerosis جلدی بیماریاں،بالوں کی خشکی اور بالوں کا گرناسنِ یاسMenopause ہڈیوں کا بھربھراپن وغیرہ بھی اس کے حلقہ اثر میں آتے ہیں۔بیرونی استعمال کے طور پر ایگزیما،کیل مہاسے،چنبل،میں مفیدہے۔Menopause کی علامات کی شدت کو کم کرتاہے کولیسٹرول کو کم کرکے بلڈ پریشر کو نارمل لیول پر لاتاہے۔دوران ِخون مدافعاتی نظام کو بہتر کرتا ہے۔
جلد کی حفاظت اور خوبصورتی کے لیے قنب کے تیل کا استعمال پوری دنیا میں رائج ہے۔اس سے کئی پروڈکٹس بنائے جاتے ہیں کیونکہ اس میں موجود Vitamins اور Enzymes جلد میں آسانی سے جذب ہو جاتے ہیں کیونکہ یہ Non Greasy ہےاس لیے کاسمیٹکس میں اس کا استعمال بہت بہتر طریقے سے کیا جاتا ہےاس کے استعمال سے جلد کو نرمی اور لچک میسر آتی ہے۔اس کےساتھ ساتھ یہ جلد کو پانی کی کمی سے محفوظ رکھتا ہے۔کھردری ،حساس اور خراش دار جلد کے لیے مفید ہےاور جلد کی خشکی کو کم کرتا ہے۔بطور خوردنی تیل بھی اس کا استعمال ہوتا ہےاور Salad Dressing اور Sauces میں اسے استعمال کیا جا سکتا ہے۔