کیا واقعی آواز کی لہروں سے ہڈیوں کی بیماریوں کا علاج کیا جاسکے گا؟؟؟

جی ہاں ! آواز کی لہروں سے ہڈیوں کا علاج ممکن ہے ان سے ہڈیوں کےCells دوبارہ  پیدا کروائے جا سکتے ہیں، آئیے دیکھتے ہیں کہ یہ کیسے ممکن ہے؟                                                                                                                      

Sound Healing  سے مراد یہ ہے کہ آواز کی لہروں کے استعمال سے مختلف بیماریوں کا علاج کیا جائے۔ ہو سکتا  ہےSound Healing  مستقبل قریب میں وہ میدان ہوگاجو   دوا کے اگلے دور یعنی regenerative medicine کاآغاز کرے گا۔دنیا کے بہت سے حصوں میں لوگ ایک طویل عرصے سے آواز کو ایک طرح کی متبادل دوا کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔

کہا جاتا ہے کہ قدیم یونانیوں نے ذہنی صحت کے مسائل کے علاج کے لئے   Sound therapy  کا استعمال کیا؛یہ بھی کہا جاتا ہے کہ آسٹریلوی بائی باشندے شفا یابی کے لئے didgeridoo (ہوا سے چلنے والا موسیقی کا آلہ )کا استعمال کرتے ؛ تبتی یا ہمالیہ میں موسیقائی پیالے  singing bowls  روحانی شفا یابی کی رسومات کے لیے  استعمال کیے جاتے تھے اور آج بھی استعمال کیے جاتے ہیں۔

 قدیم یونانیوں نے ذہنی صحت کے مسائل کے علاج کے لئے ساؤنڈ تھراپی کا استعمال کیا؛ didgeridoo ہی اس کو ٹھیک کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا تھا۔

مزید پڑھیےکیا آپ مائنڈ سائنس کے بارے میں جانتے ہیں؟

حال ہی میں شائع ہونے والی ایک تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ singing bowls کے ساتھ ایک گھنٹہ مراقبہ غصے، تھکاوٹ، تناؤ اور ڈپریشن کے احساسات کو کم کر سکتا ہے جو ذہنی صحت کے لئے بہت اچھا ہے۔ لیکن آسٹریلیا میں رائل میلبورن انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں کی گئی ایک نئی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ آواز کی لہروں سے مریضوں کو جسمانی طور پر فٹ ہونے میں مدد مل سکتی ہے۔