طوطا
تم نے کیا دیکھا ہے طوطا
رنگ ہرا ہے پیارا پیارا
مڑی ہوئی ہے چونچ سرے پر
رنگت اس کی لال ہے خوشتر
دم لمبی اور ہرے ہرے پر
جاتا ہے ہر جا یہ اڑ کر
پتلی سی ٹہنی کے اوپر
بیٹھتا ہے یہ طوطا چڑھ کر
جہاں بھی ہے یہ آتا جاتا
عمدہ عمدہ میوے کھاتا
اس میں ہیں گن پیارے سارے
سب ہیں اس کے چاہنے والے
پیاری باتیں ہیں یہ سناتا
دل کا سب دکھ ہے یہ مٹاتا
تم بھی سمجھ لو یہ اے لڑکو
جو استاد بتائے سیکھو
کام کرو تم ایسے پیارے
گھر بھر کے ہو جاؤ دلارے
ساری دنیا تم کو چاہے
گیت تمہارے گھر گھر گائے
ورنہ تمہاری درگت ہوگی
سب کو تم سے نفرت ہوگی
جوہرؔ کی اس بات کو مانو
دوست اسے تم اپنا جانو