تسلیم مجھ کو میں ترے پاسنگ تو نہیں
تسلیم مجھ کو میں ترے پاسنگ تو نہیں لیکن تجھے نصیب مرا رنگ تو نہیں میں کس لیے فصیل بدن میں چھپا رہوں میری کسی کے ساتھ کوئی جنگ تو نہیں گھبرا رہے ہو کیوں مری بستی کا فاصلہ ہے چند گام سینکڑوں فرسنگ تو نہیں بھرتے ہو کس لیے مری تصویر میں یہ رنگ موج شفق کا رنگ مرا رنگ تو نہیں بے ...