شاعری

بھوت

بستی میں خوف اترتا ہے گلیوں میں ہو پھیلاتا ہوں پیپل کے نیچے شام ڈھلے اپنا دربار لگاتا ہوں تم رات گئے تک بستر میں بیتال کتھائیں پڑھتے ہو میں چپکے چپکے نیندوں میں مایا کے جال بچھاتا ہوں کچھ ڈرتے ہو گھبراتے ہو تم سیٹی لاکھ بجاتے ہو ویرانے میں جب چلتے ہو میں پیچھے پیچھے آتا ...

مزید پڑھیے

سنتا کلاز

رین ڈیئر کی گاڑی میں بھک سفید داڑھی میں سر پر پہنے ٹوپا لال اور بدن پر چوغا لال گرتے پالے اولے میں لے کر خوشیاں جھولے میں ہنستے گاتے لہراتے برفیلے میدانوں سے آتا ہوں میں آتا ہوں دل میں آس جگاتا ہوں جو بیتا سو بیت گیا سب کو مبارک سال نیا

مزید پڑھیے

یہ ریل سواری لوہے کی

اس دل میں آگ جو جلتی ہے یہ ریل اسی سے چلتی ہے یہ ریل ہمیں سے چلتی ہے یہ ریل سواری لوہے کی جوکھم ہے تو کیا ڈرنا ہے جو کرنا ہے وہ کرنا ہے ہاں جینا ہے تو جینا ہے ہاں مرنا ہے تو مرنا ہے سچ ہے کب ہونی ٹلتی ہے یہ ریل تو پھر بھی چلتی ہے یہ ریل سواری لوہے کی پٹری کے جال بچھاتے ہیں ندی پر پل بن ...

مزید پڑھیے

بارش میں

بولے مینڈک بارش میں ٹرک ٹرک بارش میں جھولا ڈالا ماموں نے باجے ڈھولک بارش میں بھونرے آئے گن گن گن پھول کے گاہک بارش میں کیا کہتے ہو بھیگا جائے بے شک بے شک بارش میں سارےگاما پادھا نی پورا سپتک بارش میں

مزید پڑھیے

میں تو جاؤں گا

گھر کی چھت سے چاند پر سیڑھی لگاؤں گا کوئی آئے یا نہ آئے میں تو جاؤں گا رات بھر اڑتا پھروں گا میں خلاؤں میں کل تو پھر اسکول شاید آ نہ پاؤں گا میری امی نے تو یوں ہی کہہ دیا ہوگا مل گئی کوئی پری تو کھینچ لاؤں گا چاندنی آتی ہے منہ پر نیند کیا آئے میں ہی نانی جان کو قصے سناؤں گا خواب کی ...

مزید پڑھیے

میری نانی اچھی نانی

میری نانی اچھی نانی مجھ پر واری جاتی تھی میرے لال کو آوے نندیا ہولے ہولے گاتی تھی رات گئے تک پنکھا جھلتی لوری مجھے سناتی تھی میری نانی اچھی نانی مجھ پر واری جاتی تھی ہاتھ پکڑ کر پیاں پیاں چلنا مجھے سکھاتی تھی کس کس چاؤ سے مجھے کھلاتی کیا کیا ناز اٹھاتی تھی میری نانی اچھی ...

مزید پڑھیے

آپ مجھے بچہ مت کہیے

آپ مجھے بچہ مت کہیے میں کیا جانوں بچپن کیا ہے گھر کیا گھر کا آنگن کیا ہے جو کچھ ہے فٹ پاتھ ہے اپنا جنم جنم کا ساتھ ہے اپنا ہاں کچھ دن اسکول گیا ہوں لیکن سب کچھ بھول گیا ہوں صاحب کے جوتے چمکاؤں ہوٹل ہوٹل پایا جاؤں گیرج گیرج کام کروں میں محنت صبح و شام کروں میں سڑکوں پر کرتب ...

مزید پڑھیے

چہ کنم

بادل آئے جھما جھم بے ریال بے درم شلا شل یما یم رفا رف دما دم چہ کنم آگے آپ آگے آپ پیچھے ہم پیچھے ہم

مزید پڑھیے

رکھشا بندھن پر

یہ جو میرا بھائی ہے سرمے کی سلائی ہے نک چڑھا تو ہے لیکن بہن کا فدائی ہے میں اسے ستاتی ہوں وہ بھی تاؤ کھاتا ہے مجھ سے جیت سکتا ہے پھر بھی ہار جاتا ہے اس کی چھاؤں ٹھنڈی ہے اس پہ پیار آتا ہے خوش رہے خدا رکھے منتیں مناتی ہوں اس کی کامیابی کے میں دیے جلاتی ہوں

مزید پڑھیے

ماں یہ بتاؤ ذرا مجھے

ماں یہ بتاؤ ذرا مجھے پیپل بھیگے بارش میں کیوں نہ وہ سردی سے کھانسے ماں یہ بتاؤ ذرا مجھے مینڈک گائے کیا کیاری میں کیوں نہ گلا اس کا بیٹھے ماں یہ بتاؤ ذرا مجھے چاند اکیلے بادل میں رات رات بھر کیوں بھاگے ماں یہ بتاؤ ذرا مجھے

مزید پڑھیے
صفحہ 767 سے 960