ماں یہ بتاؤ ذرا مجھے

ماں یہ بتاؤ ذرا مجھے
پیپل بھیگے بارش میں
کیوں نہ وہ سردی سے کھانسے
ماں یہ بتاؤ ذرا مجھے
مینڈک گائے کیا کیاری میں
کیوں نہ گلا اس کا بیٹھے
ماں یہ بتاؤ ذرا مجھے
چاند اکیلے بادل میں
رات رات بھر کیوں بھاگے
ماں یہ بتاؤ ذرا مجھے