میں تو جاؤں گا
گھر کی چھت سے چاند پر سیڑھی لگاؤں گا
کوئی آئے یا نہ آئے میں تو جاؤں گا
رات بھر اڑتا پھروں گا میں خلاؤں میں
کل تو پھر اسکول شاید آ نہ پاؤں گا
میری امی نے تو یوں ہی کہہ دیا ہوگا
مل گئی کوئی پری تو کھینچ لاؤں گا
چاندنی آتی ہے منہ پر نیند کیا آئے
میں ہی نانی جان کو قصے سناؤں گا
خواب کی فلمیں وہیں سے نشر ہوتی ہیں
بھوت بن کر میں تمہیں طارقؔ ڈراؤں گا