سنتا کلاز

رین ڈیئر کی گاڑی میں
بھک سفید داڑھی میں
سر پر پہنے ٹوپا لال
اور بدن پر چوغا لال
گرتے پالے اولے میں
لے کر خوشیاں جھولے میں
ہنستے گاتے لہراتے
برفیلے میدانوں سے
آتا ہوں میں آتا ہوں
دل میں آس جگاتا ہوں
جو بیتا سو بیت گیا
سب کو مبارک سال نیا