شدت پسند
مجھے یقیں تھا کہ مذہبوں سے کوئی بھی رشتہ نہیں ہے ان کا مجھے یقیں تھا کہ ان کا مذہب ہے نفرتوں کی حدوں کے اندر مجھے یقیں تھا وہ لا مذہب ہیں یا ان کے مذہب کا نام ہرگز سوائے شدت کے کچھ نہیں ہے مگر اے ہمدم یقیں تمہارا جو ڈگمگایا تو کتنے انساں جو ہم وطن تھے جو ہم سفر تھے جو ہم نشیں تھے وہ ...