شاعری

نصیحت

دل تیرا اک آئینہ ہے آئینے سے ڈرنا اپنے جیسی صورت دیکھ کے یوں ہی نہ اس پہ مرنا صورت تو سپنا ہے مورکھ ایک جھلک دکھلائے دکھ سکھ اک لمحے کی چھایا آئے بھی اور جائے تو کیوں اک لمحے کی خاطر اپنا مان گنوائے دل تیرا اک آئینہ ہے آئینے سے ڈرنا اپنے آپ نہ مرنا

مزید پڑھیے

پل بھر کا مہمان

کون آیا ہے یہ کس نے پھونک کر رکھے قدم دہلیز پر چپ چاپ چوروں کی طرح رات کی تاریکیوں میں سرسراہٹ سانپ کی سانس کو سینے کے اندر روک لو سن نہ لے قدموں کی آہٹ دل کی دھڑکن کو کہو چپ سادھ لے دل کا در وا تو نہ تھا پر وہ تو دروازے سے اندر آ گیا اس نے دستک بھی نہ دی ایک سائے کی طرح ہے ساتھ ...

مزید پڑھیے

دوست رخصت ہو گئے

دوست رخصت ہو گئے ان سے ملاقاتیں گئیں باتیں گئیں شہر تھا آباد جن کے دم قدم سے وہ ہماری چاندنی راتیں گئیں مرنے والے مر گئے زندہ مگر ہم بھی نہیں وہ تو غسل آخری لے کر ہوئے پھر تازگی سے آشنا نتھرے ستھرے اوڑھ کر اپنی سفیدی کے کفن کافور کی خوشبو کو نتھنوں میں سمائے سو گئے آرام سے ٹھنڈے ...

مزید پڑھیے

وجود اور ابن آدم

۱ ہم کسی اور ستارے سے یہاں آئے تھے یاد رکھنا تھی یہی بات مگر بھول گئے ہم نے جب چاند پہ رکھا تھا قدم یاد آیا تھا ہمیں اس کا بدن ہم مگر اپنوں کی باتوں میں مگن وادیٔ یاد کی گہرائی میں اترے ہی نہیں کاش اس لمحے کی آواز کو ہم سن لیتے پھر ہمیں وقت کے چنگل سے رہائی ہوتی غار کے پار سفیدی نہ ...

مزید پڑھیے

آرزو

ڈھم ڈھم ڈھم ڈھم ڈھولک باجے چھم چھم چھم چھم بھالو ناچے ٹھمک ٹھمک کر مادھو ناچے مٹک مٹک کر راگھو ناچے چھوٹا بھیا بھٹو ناچے ہر پنجرے کا مٹھو ناچے سونڈ اٹھا کر ہاتھی ناچے ہاتھی کا ہر ساتھی ناچے ہن ہن کر کے گھوڑا ناچے گھوڑے کا ہر جوڑا ناچے بھابھی ناچے بھیا ناچے تاتا تاتا تھیا ...

مزید پڑھیے

ایک ہندوستانی کی مناجات

دلوں میں ہمارے محبت جگا دے رگ و پے سے نفرت کا جذبہ مٹا دے خدایا سبق ایکتا کا پڑھا دے ہمیں آج پھر بھائی بھائی بنا دے کہ آسان ہو جائے جینا ہمارا نگاہوں میں چمکے سکوں کا ستارہ ہر اک سمت میں آج ہلچل مچی ہے کہیں بیکلی ہے کہیں کھلبلی ہے کہیں آگ دیوار و در میں لگی ہے کسی گھر کی بنیاد میں ...

مزید پڑھیے

ہجرت

وہ آغوش جس میں پلے اور پل کر جواں ہم ہوئے ہیں اسے چھوڑنے کی تدابیر کرنے میں مصروف ایسے ہوئے ہیں کہ زنداں سے قیدی رہائی کی راہوں کی تعمیر کرنے میں مشغول ہوتے ہیں جیسے وہ آغوش جس میں جواں ہم ہوئے ہیں اسے چھوڑ کر دور جانے کے احساس سے جو خوشی مل رہی ہے کسی بھی طرح اس سے کمتر نہیں ہے جو ...

مزید پڑھیے

بہت خوبصورت ہمارا وطن ہے

بہت خوب صورت ہمارا وطن ہے انوکھا ہے سب سے نرالا وطن ہے سبھی رنگ کے پھول اس میں کھلے ہیں بہشتی مناظر بھی اس کو ملے ہیں کہیں رات رانی کی خوشبو بسی ہے کہیں پر چنبیلی کی نکہت گھلی ہے کہیں پر دھنک سات رنگی تنی ہے کہیں نور کی کوئی چادر بچھی ہے کسی سمت میں کوئی دریا رواں ہے کہیں کوہساروں ...

مزید پڑھیے

بطخ کا بچہ

بطخ کا اک بچہ پکڑے آنگن سے اک بلی بھاگی بلی پیچھے کتا دوڑا چنو منو گڈو پپو کلو سلو سارے بچے بلا لے کر پیچھے دوڑے ساتھ میں دوڑیں شنو اپی گڈا گڈی لے کر اپنے ننھی منی چنی دوڑی ابا دوڑے امی دوڑیں دوڑے ڈبو چچا بھی اچھن بھائی کلن بھائی چھٹن بھائی منن بھائی پیچھے پیچھے وہ بھی دوڑے بلی رک ...

مزید پڑھیے

امن کا ڈمرو ڈم ڈم ڈم

امن کا ڈمرو ڈم ڈم ڈم چین کی ڈھولک ڈھم ڈھم ڈھم آؤ بجائیں تم اور ہم جھومیں ناچیں چھم چھم چھم جب تک اپنے دم میں دم دیس یہ چمکے چم چم چم گولی گولا اور نہ بم آنسو آہ نہ درد و الم دہشت خوف نہ کوئی غم خوشیاں برسیں جھم جھم جھم جھوم کے گائیں رم پم پم دیس یہ چمکے چم چم چم گوتم کی تعبیر ہیں ...

مزید پڑھیے
صفحہ 647 سے 960