چلو ہوا کے ساتھ چلیں
چلو ہوا کے ساتھ چلیں
اور دیکھیں رخ ان لوگوں کا
جو ہم سے روٹھ کے بیٹھے ہیں
آؤ ان کی بات سنیں
اور سن لیں شاید اپنی بات
رکھ کر ان کے ہاتھ پہ ہاتھ
کبھی تو دل کی بات سنیں
اور رہیں ہم ان کے پاس
شاید وہ بھی ہوں اداس
چلو ہوا کے ساتھ چلیں