بات کا دوسرا رخ

روشنی روشنی
روشنی ہر طرف
روشنی سے کہو
چھوڑ جائے مجھے
وقت کا کارواں جا رہا ہے مگر
ابھی ساتھ لے کر نہ جائے مجھے
مری آرزو ہے کہ تو بھی کبھی
دل کی جانب وہ رستہ سجھائے مجھے
مری روشنی کو مرے نور کو
میری آنکھوں سے لے کر دکھائے مجھے
ظلمت و موت کی وادیوں میں کبھی
اندھیروں کی خاطر لٹائے مجھے
رات کا دوسرا رخ جو دیکھا نہیں
چاند کی دوسری سمت بھی ہے تری
کبھی اس سے بھی تو ملائے مجھے
زندگی زندگی
زندگی ہر طرف
زندگی سے کہو
چھوڑ جائے مجھے