شاعری

بندر والا

ڈگ ڈگ ڈگ ڈگ کرتا آیا بندر والا بندر لایا ہاتھ میں اک موٹا سا ڈنڈا ڈنڈے میں اک لال سا جھنڈا کندھے پر میلا سا جھولا پیچھے بندر بھولا بھولا بندر کے ساتھ اک بندریا پہنے ہوئے اک لال گھگریا کوچوں بازاروں سے گزرتا چوک میں آیا ڈگ ڈگ کرتا دیکھ کے کچھ لوگوں کا جمگھٹ اس نے کھیل جمایا جھٹ ...

مزید پڑھیے

دریائے گنگا

گنگا دریا کی لہروں کی رعنائی کا کیا کہنا کیسا پیارا پیارا ہے اس کا بل کھا کھا کر بہنا کوہ ہمالہ کی اونچی جھیلوں سے نکل کر آتا ہے وادیوں اور نشیبوں میں تیزی سے چل کر آتا ہے تڑتا مڑتا گرتا پڑتا آگے بڑھتا رہتا ہے پگ پگ پر اس کا پل پل میں پانی چڑھتا رہتا ہے جھرنا بن بن کر گرنے میں منظر ...

مزید پڑھیے

لطیفہ

اک شاہ اور اک شاہزادہ گھر سے پہنے ہوئے لبادہ جنگل کو چلے شکار کرنے چیتل پہ ہرن پہ وار کرنے گرمی جو بڑھی اتار ڈالے وہ گرم لبادے اون والے اک مسخرا بھی تھا ساتھ ان کے آیا تھا کہیں سے ہاتھ ان کے کاندھے پہ یہ اس کے ڈال کر وہ کہنے لگے دیکھ بھال کر وہ اب بوجھ ہے تم پہ اک گدھے کا سنتے ہی وہ ...

مزید پڑھیے

ہماری زبان

اردو کہو یا ہندوستانی اس کی بڑائی دنیا نے مانی آپس کی ملت مقصود اس کا الفت کی خوگر وحدت کی بانی گزرے ہوؤں کے دل کی دلاری بیتے دنوں کی دل کش کہانی ہے اتحاد قومی کا نغمہ آغاز اس کا اس کی جوانی اہل وطن تھے آپس میں یک دل اس بات کی ہے اردو نشانی ہونے کو ہیں گو صدہا زبانیں پر اس کے آگے ...

مزید پڑھیے

منی کی بکری

منی کی بکری کھوئی کہیں ہے کھوئی کہیں ہے کھوئی کہیں ہے اس دکھ میں منی سوئی نہیں ہے سوئی نہیں ہے سوئی نہیں ہے کرتے ہیں میں میں بکری کے بچے بکری کے بچے بکری کے بچے کل شام سے ہیں بے چارے بھوکے بے چارے بھوکے بے چارے بھوکے منی کا بھائی جنگل میں پہنچا جنگل میں پہنچا جنگل میں پہنچا ہر سمت ...

مزید پڑھیے

سب سے اچھا دیس ہمارا

کالی کالی اس کی گھٹائیں ٹھنڈی ٹھنڈی اس کی ہوائیں پیاری پیاری اس کی فضائیں بانکی بانکی اس کی ادائیں سب سے اچھا دیس ہمارا سب سے پیارا دیس ہمارا اجلی اجلی نہریں جاری نرمل جل کی شوبھا نیاری پیارے اس کے سب نر ناری واری اس پر جان ہماری سب سے اچھا دیس ہمارا سب سے پیارا دیس ہمارا صبح کا ...

مزید پڑھیے

آزادی کا گیت

آج ہم سب شاد ہیں اپنا وطن آزاد ہے ہم ہیں بلبل جس چمن کے وہ چمن آزاد ہے آج آزادی کا دن ہے آؤ ہم خوشیاں منائیں ناچ آزادی کا ناچیں گیت آزادی کے گائیں تھی گھٹا چھائی ہوئی اندھیر کی وہ چھٹ گئی تیغ آزادی سے زنجیر غلامی کٹ گئی آج وہ دن ہے ہوئی تھی دیش کی جنتا کی جیت آج ہی کے دن چلی تھی اس ...

مزید پڑھیے

طاہر نے اک انڈا توڑا

طاہر نے اک انڈا توڑا انڈے میں سے نکلا گھوڑا گھوڑے نے اک ٹاپ جو ماری نکلی پھولوں کی اک کیاری پھول تھے اس کے پیارے پیارے جیسے ہوں رنگین ستارے ان میں سے اک پھول جو توڑا اس میں تھا سونے کا کٹورا اس میں بھرا تھا دودھ سا پانی میٹھا پانی ٹھنڈا پانی بھینی بھینی خوشبو اس کی جب طاہر کی ناک ...

مزید پڑھیے

بھارت کی ادائیں

اک دنیا کو تڑپاتی ہیں جانا نہ ادائیں بھارت کی پر دل پر چوٹ لگاتی ہیں پر درد صدائیں بھارت کی وہ اس کی زمیں وہ اس کا فلک وہ چاند کی وہ سورج کی چمک وہ تاروں کی باہم چشمک دل کش وہ فضائیں بھارت کی آنکھوں کو ٹھنڈک دیتی ہیں من کی چنتا ہر لیتی ہیں آکاش پہ جب چھا جاتی ہیں گھنگھور گھٹائیں ...

مزید پڑھیے

گڈے گڑیا کا بیاہ

جمیلہ شکیلہ کی تھی اک سہیلی سہیلی بھی اک عمر کی ساتھ کھیلی بہت ہی تھا اخلاص اور پیار ان میں ہوئی تھی نہ جھوٹوں بھی تکرار ان میں تھی یوں تو ہر اک کھیل سے ان کو رغبت مگر سب سے بڑھ کر تھی گڑیوں کی چاہت جمیلہ کی گڑیا تھی چینی کی مورت شکیلہ کا گڈا بھی تھا خوب صورت شکیلہ نے سوچا کہ شادی ...

مزید پڑھیے
صفحہ 439 سے 960