یہ چنو خاں کا قصہ ہے
یہ چنو خاں کا قصہ ہے
جو منو خاں کے تھے ہم دم
تھی عمر ان کی بہت کافی
مگر تھی عقل ان میں کم
وہ کہتے کھانے کو ہپا
وہ کہتے پانی کو مم مم
وہ پگڑی باندھتے ایسی
چمکتی خوب وہ جھم جھم
بجاتے ہر گھڑی باجا
کبھی پوں پوں کبھی پم پم
میاں چنو کہیں جاتے
تو کہتے لاؤ اک ٹم ٹم
گھٹا گھر کر اگر آتی
برستا مینہ اگر چھم چھم
گلی میں وہ نکل جاتے
وہ گرتے خوب ہی دھم دھم
وہ کیچڑ میں لتھڑ جاتے
تماشا دیکھتے یہ ہم
کبھی بک بک کیا کرتے
کبھی وہ بولتے کم کم
وہ کہتے میں کو میں میں میں
وہ کہتے ہم کو ہم ہم ہم