کہانی ہے یہ چیونٹی کی
کہانی ہے یہ چیونٹی کی
جو اک دم بن گئی ہاتھی
گیا ہاتھی وہ دریا پر
تو اک دم بن گیا مچھلی
وہ مچھلی جال میں آئی
تو اک دم بن گئی مکھی
وہ مکھی دودھ پر بیٹھی
تو اک دم بن گئی برفی
وہ برفی تھی رکابی میں
تو اس کو کھا گئی بلی
وہ بلی جب گئی باہر
تو اس کو مل گئی مرغی
وہ مرغی اور وہ بلی
چلیں مل کر گئیں دلی