باغبانی

بچوں نے اک باغ لگایا
باغ کو اپنے خوب سجایا
کرتے وہ کام باری باری
پودے لگاتے کیاری کیاری
روز وہ خبر اس کی لیتے
وقت پہ کھاد اور پانی ڈالتے
رنگ برنگے پھول مہکتے
آ کے پرندے اس پہ چہکتے
پھل بھی میٹھے میٹھے آتے
پھل بھی وہ جو سب کو بھاتے
جو بھی بچہ محنت کرتا
وقت مزے سے اس کا گزرتا