گنا

حلوہ ربڑی اور مٹھائی
بنتی ہے کس چیز سے بھائی
بچو کوئی تم سے پوچھے
تب کیا تم خاموش رہو گے
کچھ تو اس کو بتلاؤ گے
ورنہ بدھو کہلاؤ گے
چپ ہرگز مت رہنا بچو
تم اس سے یہ کہنا بچو
حلوہ یا کوئی میٹھی شے
شکر یا گڑ سے بنتی ہے
اور یہ دونوں چیزیں ہم کو
گنے سے ملتی ہیں بچو