چمن
یہ خوش رنگ پھولوں کی کیاری میاں
یہ دیکھو کہ ہے کتنی پیاری میاں
کوئی لال ہے ان میں پیلا کوئی
گلابی ہے اودا ہے نیلا کوئی
کسی پھول میں ہیں کچھ ایسے بھی رنگ
جنہیں دیکھ کر ہو مصور بھی دنگ
ہوں جوہی چنبیلی کہ چمپا گلاب
یہ تارے یہ سورج یہ چاند آسماں
یہ پربت سمندر زمیں گلستاں
خدا اپنے بندوں پہ ہے مہرباں
اسی نے بنایا ہے سارا جہاں