شاعری

نغمۂ دہلی

دیکھو نگہ شوق سے دہلی کے نظارے تہذیب کی جنت ہے یہ جمنا کے کنارے یہ اندر کے رنگین اکھاڑے کی پری ہے صدیوں میں یہ زیور سے تمدن کے سجی ہے جمہور نے اس شوخ کے گیسو ہیں سنوارے دیکھو نگہ شوق سے دہلی کے نظارے ہر ایک عمارت سے عیاں جاہ و حشم ہے ہر اینٹ پہ تاریخ وطن اس کی رقم ہے ہر ذرے میں ہیں ...

مزید پڑھیے

نذر ٹیگور

مری کلا میری شاعری میرے فن کا اس کو سلام پہنچے کہ جس نے مشرق کی عظمتوں کو عطا کئے زندگی کے پیکر جو سطوتیں خواب ہو چکی تھیں جو رفعتیں پست ہو چکی تھیں انہیں جگا کر انہیں سجا کر بنا دیا آسماں کا ہمسر بھٹک رہی تھی وطن کی ہستی غلام روحوں کے کارواں میں شعور آزادی اس کو دے کر بنا دیا عصر ...

مزید پڑھیے

خاک جامعہ

خاک پاک جامعہ آسماں سے بڑھ گیا ہے آج تیرا مرتبہ ہے تری آغوش میں اب محو خواب علم و تہذیب و خرد کا آفتاب آج ہے مدفون تیرے سینۂ بے نور میں مادر ہندوستاں کا نور عین صدر بزم اہل دل ذاکر حسین

مزید پڑھیے

غالبؔ

بیان غالبؔ رنگیں نوا ہے قلم شاعر کا سجدے میں جھکا ہے پئے تعظیم صف بستہ ہیں الفاظ دل شاعر میں اک طوفاں بپا ہے عقیدت اس سے ہر اہل نظر کو کہ وہ فکر و نظر کا رہنما ہے وہ غالب وہ شہنشاہ معانی وہ غالبؔ جس کی عظمت غیر فانی سلاست اور فصاحت اللہ اللہ کہ دریائے سخن مانگے روانی بہت استاد شہ ...

مزید پڑھیے

کسان

بے آب و گیاہ بانجھ دھرتی مجھ سے یہ سوال کر رہی ہے اے خالق نغمۂ بہاراں صدیوں ہوں میں خزاں رسیدہ مفلوج ہیں کب سے میرے اعضا تم میرا علاج ہیں کب سے میرے اعضا تم میرا علاج کر سکو گے میں چپ ہوں خموش ہوں کہوں کیا شاعر ہوں میں لفظوں کا مسیحا اے کاش میں اک کسان ہوتا اس دھرتی کے منجمد لہو ...

مزید پڑھیے

میرا وطن ہندوستاں

میرا وطن ہندوستاں ہر راہ جس کی کہکشاں کوہ گراں سے کم نہیں جس کے جیالے نوجواں یہ ویر و گوتم کی زمیں امن و اہنسا کا چمن اکبر کے خوابوں کا جہاں چشتی و نانک کا وطن شمعیں ہزاروں ہیں مگر ہے ایکتا کی انجمن تہذیب کا گہوارہ ہیں گنگ و جمن کی وادیاں میرا وطن ہندوستاں تاریخ کی عظمت ہے یہ ...

مزید پڑھیے

نوحہ

نوحہ ان کا نہیں گزر گئے جو زندگی کی اداس راہوں سے پھینک کر بوجھ اپنے کاندھوں کا نوحہ ان کا جو اب بھی جیتے ہیں درد کو زندگی بنائے ہوئے مرنے والوں کا بوجھ اٹھائے ہوئے

مزید پڑھیے

کشمیر

آماجگہ نور ہے کہسار ہمالہ ہے غیرت صد طور یہ بھارت کا شوالہ کہسار نہیں تاج‌ وطن امن کا ہالہ صہبائے محبت کا چھلکتا ہوا پیالہ کشمیر ہمالہ کا دھڑکتا ہوا دل ہے اس وادی کا ہر پھول مہکتا ہوا دل ہے اس وادی کی تاریخ اخوت کا فسانہ اس وادی کا ہر نغمہ محبت کا ترانہ اس وادی کا ہر ذرہ معانی کا ...

مزید پڑھیے

شاعر

کل میں جب عالم تنہائی میں تھا دل نے چپکے سے کہا کوئی رنگین سا افسانہ سناؤ کوئی ماضی کا جنوں خیز ترانہ چھیڑو کوئی سرشاریٔ الفت کی کہانی دہراؤ میں ذرا دیر تو خاموش رہا دیکھ کر دل کو مگر میں نے مسلسل بیتاب اس کی تسکین کی خاطر یہ کہا میرا ماضی کہ ہے یادوں کا مزار اپنے ہاتھوں جسے ...

مزید پڑھیے

تجسس

بہت دور سے ایک آواز آئی ''میں اک غنچۂ ناشگفتہ ہوں، کوئی مجھے گدگدائے میں تخلیق کا نغمۂ جاں فزا ہوں، مجھے کوئی گائے میں انسان کی منزل آرزو ہوں مجھے کوئی پائے بہت دور سے ایک آواز آئی میں ہاتھوں میں لے کر تجسس کہ مشعل بہت دور پہنچا ستاروں سے آگے مری رہ گزر کہکشاں بن کے چمکی مرے ...

مزید پڑھیے
صفحہ 268 سے 960