نوحہ

نوحہ ان کا نہیں گزر گئے جو
زندگی کی اداس راہوں سے
پھینک کر بوجھ اپنے کاندھوں کا
نوحہ ان کا جو اب بھی جیتے ہیں
درد کو زندگی بنائے ہوئے
مرنے والوں کا بوجھ اٹھائے ہوئے