خاک جامعہ رفعت سروش 07 ستمبر 2020 شیئر کریں خاک پاک جامعہ آسماں سے بڑھ گیا ہے آج تیرا مرتبہ ہے تری آغوش میں اب محو خواب علم و تہذیب و خرد کا آفتاب آج ہے مدفون تیرے سینۂ بے نور میں مادر ہندوستاں کا نور عین صدر بزم اہل دل ذاکر حسین