نیا جنم

تمام معصوم آرزوئیں
جو میرے بچپن کی ہم سفر تھیں
اب اک نیا رنگ روپ لے کر
مرے لبوں پر
مچل رہی ہیں
دعا کی صورت ابھر رہی ہیں