شاعری

ماں کی لوری

اے میرے بچے اچھوں سے اچھے تو ہے پیارا آنکھوں کا تارا میرا دلارا جی کا سہارا جھولا جھلاؤں ہپا کھلاؤں مکھڑا دھلاؤں لوری سناؤں کیا تیرا مکھڑا ہے گورا گورا آ میرے راجا گودی میں آ جا سرمہ لگا کے پہناؤں کپڑے آئیں گے ابا لائیں گے چڑیا کھیلے گا ننھا بولے گی چڑیا ہے میرا بچہ میرا ...

مزید پڑھیے

سری کرشن

ہوا طلوع ستاروں کی دل کشی لے کر سرور آنکھ میں نظروں میں زندگی لے کر خودی کے ہوش اڑانے بصد نیاز آیا نئے پیالوں میں صہبائے بے خودی لے کر فضائے دہر میں گاتا پھرا وہ پریت کے گیت نشاط خیز و سکوں ریز بانسری لے کر جہان قلب سراپا گداز بن ہی گیا ہر ایک ذرہ محبت کا ساز بن ہی گیا جمال و حسن ...

مزید پڑھیے

برسات

برکھا آئی بادل آئے اوڑھے کالے کمبل آئے ٹھنڈی ٹھنڈی آئیں ہوائیں کالی کالی چھائیں گھٹائیں گرمی نے ڈیرا اٹھوایا دھوپ پہ سایہ غالب آیا پھیلا دن کے ساتھ دھندلکا بھورا بھورا ہلکا ہلکا بدلی آئی شور مچاتی بھیگے بھیگے نغمے گاتی بادل سے امرت جل برسا امرت جل کیا کومل برسا ہو گئی زندہ ...

مزید پڑھیے

وطن کی لگن

ہند میرا چمن اس میں ہوں میں مگن ہے اسی کی لگن راحت جان و تن میرا پیارا وطن میری عزت ہے یہ میری دولت ہے یہ میری عظمت ہے یہ میری جنت ہے یہ میرا پیارا وطن ہند کی خاک سے پھول کیا کیا اگے لال پیلے ہرے مستیوں میں بسے میرا پیارا وطن اس کے دریا بڑے تازگی سے بھرے باغ پھولے پھلے لہلہاتے ...

مزید پڑھیے

بلبل اور گلاب

بلبل اے رنگ بھرے گلاب کے پھول اس شان اس آب و تاب کے پھول دلچسپ بہت ہیں رنگ تیرے ہیں مجھ کو پسند ڈھنگ تیرے کھلتا ہے جو تو اس انجمن میں لگتی ہے اک آگ سی چمن میں کیا یہ اثر ہے پنکھڑی میں کیسی ہے چٹک کلی کلی میں کس نے تجھے اسقدر سجایا کس نے تجھے باغ میں کھلایا کیوں تجھ میں ہے دل کشی ...

مزید پڑھیے

شری کرشن

ہوا طلوع ستاروں کی دل کشی لے کر سرور آنکھ میں نظروں میں زندگی لے کر خودی کے ہوش اڑانے بصد نیاز آیا نئے پیالوں میں صہبائے بے خودی لے کر فضائے دہر میں گاتا پھرا وہ پریت کے گیت نشاط خیز و سکوں ریز بانسری لے کر جہان قلب سراپا گداز بن ہی گیا ہر ایک ذرہ محبت کا ساز بن ہی گیا جمال و حسن ...

مزید پڑھیے

قوس قزح

مجھے ہوش کب تھا کہ یہ میری خوشیاں غموں کے فلک پر ہیں برسات میں ایک قوس قزح جھپکتے ہی آنکھیں سبھی رنگ غائب اور اب جب کہ قوس قزح مٹ چکی ہے ہر اک سمت سے ایک اک کر کے بادل غم آلود بادل چلے آ رہے ہیں خدا جانے میں کیوں پریشاں نہیں ہوں یہ کیا ماجرا ہے

مزید پڑھیے

پہیلیاں

میری ہی سوچوں میں کیوں مکڑی نے اتنے جال بنے ہیں پھولوں جیسی یادوں میں یہ کانٹوں جیسی چبھن ہے کیونکر تم مجھ سے میرے خوابوں میں ہر شب ملنے کیوں آتی ہو میرے کندھے پر سر رکھ کر پیار بھرے نغمے گاتی ہو بیکل دل کو بہلاتی ہو لیکن دن میں یہ کیا ہو جاتا ہے تم کو یوں لگتا ہے مجھے دیکھ ...

مزید پڑھیے

تیرا خیال

تیرا خیال جیسے کڑاکے کی دھوپ میں تاریک بند کمرے میں ٹھنڈی سی ایک شام گلدان میں سجا ہوا تازہ سا ایک پھول یا زندگی کے ہاتھ میں سرمست ایک جام

مزید پڑھیے

واپسی

نشاط و کیف کے نغمے خلا میں ڈوب گئے زمیں کی آنکھ لگی آسماں ہوا بیدار گلوں کا خون ہوا خار مسکرانے لگے چراغ محفل ہستی کے ٹمٹمانے لگے دلوں کو چیر گئی اک اداس تاریکی تخیلات کے سورج بجھے تو راکھ ہوئے

مزید پڑھیے
صفحہ 184 سے 960