تیرا خیال

تیرا خیال
جیسے
کڑاکے کی دھوپ میں
تاریک بند کمرے میں
ٹھنڈی سی
ایک شام
گلدان میں سجا ہوا
تازہ سا ایک پھول


یا زندگی کے
ہاتھ میں
سرمست ایک جام