ماں کی لوری

اے میرے بچے
اچھوں سے اچھے
تو ہے پیارا
آنکھوں کا تارا
میرا دلارا
جی کا سہارا
جھولا جھلاؤں
ہپا کھلاؤں
مکھڑا دھلاؤں
لوری سناؤں
کیا تیرا مکھڑا
ہے گورا گورا
آ میرے راجا
گودی میں آ جا
سرمہ لگا کے
پہناؤں کپڑے
آئیں گے ابا
لائیں گے چڑیا
کھیلے گا ننھا
بولے گی چڑیا
ہے میرا بچہ
میرا کھلونا
بچے کو میرے
اللہ رکھے