شاعری

فیس بک

تھے محلے میں ہی بس دو چار دوست انگنت ہیں اب سمندر پار دوست فیس بک کی ہیں کرم فرمائیاں ساری دنیا میں ہیں واقف کار، دوست ان میں کچھ نادار کچھ خوش حال ہیں کچھ ہیں دنیا دار کچھ دیں دار دوست صاحب کردار ہیں ان میں کئی ہیں مگر وہ بھی جو ہیں فنکار دوست فیس بک سے ہی مجھے حاصل ہوئے جب ہوئے ...

مزید پڑھیے

پہلے طعام پھر کلام

حلقۂ فکر و سخن نے مجھے عزت بخشی یعنی مہمان خصوصی کی فضیلت بخشی مسند عالی پہ لا کر جو بٹھایا مجھ کو قد کوتاہ کو اس طور سے رفعت بخشی فائدہ یہ بھی ہوا آج کی اس محفل میں ایک دوجے سے ملاقات کی صورت بخشی قابل عزت و تکریم خواتین بھی ہیں ان کے ہونے نے مری روح کو فرحت بخشی پورا دیوان ہی ...

مزید پڑھیے

شاعر کا لخت جگر

میرے گھر میں تو جو اے نور نظر پیدا ہوا خوش نصیبی ہے تری شاعر کے گھر پیدا ہوا تیری بہنیں اور بھائی سب کے سب ہیں نابکار ایک لشکر گو کہ تجھ سے پیشتر پیدا ہوا ذوق شعر و شاعری بالکل کسی میں بھی نہیں ان میں سے ہر ایک بس جیسے صفر پیدا ہوا باپ کے نقش قدم پر تو چلے گا ہے یقیں میرے جیسا دیدہ ...

مزید پڑھیے

کھایا پیا کچھ نہیں

ہوٹل میں کل گئے تو یہ سوچا کہ کھائیں کیا بیگم سے ہم نے پوچھا کہ بولیں منگائیں کیا بولیں سکھانے کے لیے کیا یہ کنیز ہے ہوٹل میں آ گئے ہیں مگر کچھ تمیز ہے ہوٹل کا احترام کریں کچھ ادب کریں لازم ہے سب سے پہلے تو مینو طلب کریں انگلی کے اک اشارے سے ویٹر بھی آ گیا مینو جو ہاتھ میں تھا وہ ...

مزید پڑھیے

جشن مسرت

ہمارے ساتھ والے گھر میں لگتا ہے دوالی ہے در و دیوار پر ہے رنگ و آرائش مثالی ہے لگا ہے باغباں بھی رات دن اس کی سجاوٹ میں نئے پودے لگے مہکی ہوئی پھولوں کی ڈالی ہے ہے مہمانوں سے رونق کس قدر ان کے یہاں دیکھو یہ خالہ ہیں وہ خالو ہیں یہ سالا ہے وہ سالی ہے کوئی گھر میں ہی گھنٹوں سے لگی ہے ...

مزید پڑھیے

منی تیرے دانت کہاں ہیں

بچپن میں جو نظم پڑھی تھی میں نے ایک رسالے میں عنواں اس کا بسا ہوا ہے اب تک یاد کے جالے میں منی سے پوچھا تھا کسی نے منی تیرے دانت کہاں ہیں اس کی بھولی بھالی باتیں دیکھو بچو درج یہاں ہیں بے دانتوں کا منہ منی نے تھوڑا سا پھر کھولا تھا آنسو بھر کے آنکھوں میں پھر دکھیاری نے بولا ...

مزید پڑھیے

تعلیم و تربیت

باپ نے بیٹے کو بلوا کر یہ پوچھا کیا ہوا امتحاں کا آج ہی تو تھا نتیجہ کیا ہوا یہ کہا بیٹے نے فوراً اپنا سینہ تان کر آپ خوش ہوں گے یقیناً یہ حقیقت جان کر کم ہی کرتے ہیں کیا جو آپ کی اولاد نے سامنے سب کے کہا مجھ سے مرے استاد نے ہم تمہیں جانے نہ دیں گے اس جماعت سے ابھی تم ہی رونق ہو ...

مزید پڑھیے

دو ٹوک

شادی کے چند روز تو چھیڑی نہ کوئی بات حائل ہمارے بیچ رہے کچھ تکلفات پھر ایک دن جو ان سے مری گفتگو ہوئی دو ٹوک بات چیت ہوئی دو بدو ہوئی پوچھا کہ ناشتے کا کوئی انتظام ہے بولیں مجھے پتا ہو تو مجھ پر حرام ہے میں نے کہا کہ چائے کی پیالی عطا کریں کہنے لگیں کہ بات نہ ایسی کیا کریں میں نے ...

مزید پڑھیے

اف یو کال آئی ول کم

میں پہنچ جاؤں اگر آپ مجھے یاد کریں میری رفتار تخیل کی بھی رفتار سے تیز قلب مضطر سے پکاری ہوئی آواز سے تیز آپ کی نظروں کے تیر اثر انداز سے تیز میں پہنچ جاؤں اگر آپ مجھے یاد کریں تیز تر آہوئے صحرا سے ہو رفتار میری تیز پرواز میں شاہیں سے بھی رفتار میری گرچہ راہیں ہو بہت مشکل و دشوار ...

مزید پڑھیے

اک کھلونے کی طرح

اک کھلونے کی طرح چاہتوں کی بیڑی کے زور پر روتے بابا لوگوں کو منایا تھا ہنسایا تھا کل وہ جن کو ہم نے اپنے پیروں سے چلایا تھا ہاتھوں سے اٹھایا تھا آنکھوں سے دکھایا تھا آج ان کی انگلیاں پکڑ کے چل رہے ہیں ہم

مزید پڑھیے
صفحہ 140 سے 960