اک کھلونے کی طرح شمیم انور 07 ستمبر 2020 شیئر کریں اک کھلونے کی طرح چاہتوں کی بیڑی کے زور پر روتے بابا لوگوں کو منایا تھا ہنسایا تھا کل وہ جن کو ہم نے اپنے پیروں سے چلایا تھا ہاتھوں سے اٹھایا تھا آنکھوں سے دکھایا تھا آج ان کی انگلیاں پکڑ کے چل رہے ہیں ہم