شاعری

قید رکھ کر اسے آزاد کیا ہے میں نے

قید رکھ کر اسے آزاد کیا ہے میں نے وقت کس کھیل میں برباد کیا ہے میں نے ڈھونڈھتی ہے وہ کہیں اور ٹھکانہ اپنا وہ محبت جسے ایجاد کیا ہے میں نے گھر سے باہر میں کسی سے نہیں ملنے جاتا اک نگر سوچ میں آباد کیا ہے میں نے اب جو چاہوں بھی تو میں شاد نہیں ہو سکتا زندگی کیوں تجھے ناشاد کیا ہے ...

مزید پڑھیے

زمانے کی نظر سے دیکھتا ہوں میں کہاں ہوں

زمانے کی نظر سے دیکھتا ہوں میں کہاں ہوں یہ تنہائی میں اکثر سوچتا ہوں میں کہاں ہوں کہا اس نے مجھے اس کو محبت ہے کسی سے میں اپنے آپ سے یہ پوچھتا ہوں میں کہاں ہوں وہ مجھ سے روٹھ کر پھر ہو گیا نظروں سے اوجھل میں اس لمحے سے اب تک ڈھونڈھتا ہوں میں کہاں ہوں یہ وہ گاؤں ہے یا پھر شہر در ...

مزید پڑھیے

دشت میں جس طرح شجر تنہا

دشت میں جس طرح شجر تنہا کٹ گیا اس طرح سفر تنہا گھومتا ہے ادھر ادھر تنہا اک مسافر نگر نگر تنہا چھپ کے بیٹھی ہے باز کے ڈر سے فاختہ ایک شاخ پر تنہا جی میں آتا ہے ہم بنا ڈالیں شہر سے دور ایک گھر تنہا اس ہجوم بلا میں عرصے سے ڈھونڈھتی ہے کسے نظر تنہا سوز دل شامل سخن کر لیں لفظ رکھتے ...

مزید پڑھیے

ہر قدم رہ گزر سے کھیلے گا

ہر قدم رہ گزر سے کھیلے گا اب مسافر سفر سے کھیلے گا ناؤ گر ڈوبتی ہے تو ڈوبے نا خدا تو بھنور سے کھیلے گا بے ہنر لے کے ہاتھ میں تیشہ با ہنر کے ہنر سے کھیلے گا شام ہوتے ہی دل کے آنگن میں اک پرندہ شجر سے کھیلے گا کیفؔ بچوں کا کھیل ہے دنیا کون شمس و قمر سے کھیلے گا

مزید پڑھیے

سوال لطف و کرم پر قیاس کیا کرتے

سوال لطف و کرم پر قیاس کیا کرتے وہ مل بھی جاتا تو ہم نا سپاس کیا کرتے ہر ایک شخص ملا داستان درد لیے ہم اپنے زخم نہاں بے لباس کیا کرتے وہ گھومتا پھرے لے کر جہان مٹھی میں ہم اپنا خوف لیے آس پاس کیا کرتے دل و دماغ پہ جب اختیار تھا اس کا کسی حوالے سے پھر التباس کیا کرتے یہ سوچتے تھے ...

مزید پڑھیے

میری مشکل کو جو آساں نہیں ہونے دیتا

میری مشکل کو جو آساں نہیں ہونے دیتا وہ مرے درد کا درماں نہیں ہونے دیتا تو نے امید لگائی بھی تو کس کافر سے جو کبھی صاحب ایماں نہیں ہونے دیتا میں نے تو عمر لٹا دی ہے مگر وہ اپنا ایک لمحے کا بھی نقصاں نہیں ہونے دیتا نت نئے درد تو ایجاد کئے رکھتا ہے اور خود کو وہ پشیماں نہیں ہونے ...

مزید پڑھیے

بڑھتی رہی ہر سال جو تعداد ہماری

بڑھتی رہی ہر سال جو تعداد ہماری کیا یاد کرے گی ہمیں اولاد ہماری ڈسکو کے مغنی کی جھلک دیکھ کے مجنوں چیخا کہ مدد کیجئے استاد ہماری مشرق سے تعلق ہے نہ مغرب سے کنکشن فیشن نے ہلا ڈالی ہے بنیاد ہماری شیریں کو بنا رکھا ہے دفتر کا سٹینو تقلید کرے گا کوئی فرہاد ہماری ہم نے تو انہیں ...

مزید پڑھیے

چہرے چاند ستاروں والے ہیرا پھیری کرتے ہیں

چہرے چاند ستاروں والے ہیرا پھیری کرتے ہیں یہ پیکر مٹیاروں والے ہیرا پھیری کرتے ہیں ان میں گھومیں راشی افسر یا اسمگلر پوڈر کے اکثر لمبی کاروں والے ہیرا پھیری کرتے ہیں خبروں میں اسکینڈل ہیں تصویروں میں عریانی ہے یارو کچھ اخباروں والے ہیرا پھیری کرتے ہیں ان پر پھول نچھاور ...

مزید پڑھیے

وہی مقبول لیڈر اور ڈپلومیٹ ہوتا ہے

وہی مقبول لیڈر اور ڈپلومیٹ ہوتا ہے جو منہ سے دس کہے تو اس کا مطلب دیٹ ہوتا ہے عوام الناس کو ایسے دبوچا ہے گرانی نے کہ جیسے کیٹ کے پنجے میں کوئی ریٹ ہوتا ہے فراغت ہی نہیں ملتی بڑے صاحب کو میٹنگ سے وہ میٹنگ جس کا ایجنڈا فقط چپ چیٹ ہوتا ہے کرکٹر بعض اس انداز سے چھکا لگاتے ہیں زمین ...

مزید پڑھیے

منافع مشترک ہے اور خسارے ایک جیسے ہیں

منافع مشترک ہے اور خسارے ایک جیسے ہیں کہ ہم دونوں کی قسمت کے ستارے ایک جیسے ہیں میں اک چھوٹا سا افسر ہوں وہ اک موٹا سا ''مل اونر'' مگر دونوں کے انکم گوشوارے ایک جیسے ہیں اسے ضعف بصیرت اسے ضعف بصارت ہے ہمارے دیدہ ور سارے کے سارے ایک جیسے ہیں مٹن اور دال کی قیمت برابر ہو گئی جب ...

مزید پڑھیے
صفحہ 915 سے 4657