شاعری

بکھرتی ٹوٹتی شب کا ستارہ رکھ لیا میں نے

بکھرتی ٹوٹتی شب کا ستارہ رکھ لیا میں نے مرے حصے میں جو آیا خسارہ رکھ لیا میں نے حساب دوستاں کرتے تو حرف آتا تعلق پر اٹھا رکھا اسے اور گوشوارہ رکھ لیا میں نے جدائی تو مقدر تھی مجھے احساس تھا لیکن کف امید پر پھر بھی شرارہ رکھ لیا میں نے ذرا سی بوند جو روشن ہے اب تک خلوت دل ...

مزید پڑھیے

نیرنگ جہاں رنگ تماشا ہے تو کیا ہے

نیرنگ جہاں رنگ تماشا ہے تو کیا ہے ہر ایک قدم آگ کا دریا ہے تو کیا ہے ہم دل کے مصاحب ہیں ہر اک بات پہ راضی اک موڑ غلط راہ میں آیا ہے تو کیا ہے سو رنگ کے دریاؤں کا پانی ہے نظر میں اب بادیہ پیمائی صحرا ہے تو کیا ہے اک دھند ہے منظر سے زیادہ پس منظر اک وہم پر دل والا و شیدا ہے تو کیا ...

مزید پڑھیے

نہ پوچھ مرگ شناسائی کا سبب کیا ہے

نہ پوچھ مرگ شناسائی کا سبب کیا ہے کبھی ہمیں تھا تعلق سبھوں سے اب کیا ہے جہاں سکوت مسلط ہے دم بخود ہے حیات وہیں سے شور قیامت اٹھے عجب کیا ہے جو ذہن ہی میں سیاہی انڈیل دے سورج تو پھر تمیز کسے صبح کیا ہے شب کیا ہے جنم دیا ہے دکھوں نے غموں نے پالا ہے خدا سے پوچھئے میرا حسب نسب کیا ...

مزید پڑھیے

مرے چہرے سے غم آنکھوں سے حیرانی نہ جائے گی

مرے چہرے سے غم آنکھوں سے حیرانی نہ جائے گی یہی صورت رہے گی اور پہچانی نہ جائے گی تمہارا جھوٹ میرے سچ کا قاتل ہے مگر دنیا تمہاری مان جائے گی مری مانی نہ جائے گی انا سر چڑھ گئی ہے اک بگولے کی طرح ایسی کہ سر جائے گا اک دن خوئے عریانی نہ جائے گی تمہارے پاس زنجیریں ہمارے دست و پا ...

مزید پڑھیے

تمہاری ذات سے مجھ کو لگاؤ ہے اب تک

تمہاری ذات سے مجھ کو لگاؤ ہے اب تک تمہاری سمت ہی دل کا جھکاؤ ہے اب تک ندی میں پیار کی یکساں چڑھاؤ ہے اب تک وہی ہے شوق وہی دل میں چاؤ ہے اب تک جو ایک روز تری بے رخی نے بخشا تھا ہمارے دل میں سلامت وہ گھاؤ ہے اب تک وہ جس میں پیار کا ہم نے سفر کیا تھا کبھی ندی کنارے وہ پیاری سی ناؤ ہے ...

مزید پڑھیے

چارہ گر اب نہ دے دوا مجھ کو

چارہ گر اب نہ دے دوا مجھ کو اب تو درکار ہے دعا مجھ کو ساتھ جب ناخدا نے چھوڑ دیا یاد آیا بہت خدا مجھ کو موت لے لے گی اپنی باہوں میں زندگی دے گی جب دغا مجھ کو میں نے چلنا جسے سکھایا تھا وہ بتاتا ہے راستہ مجھ کو چار دن کی تھی زندگی یہ سراجؔ چار دن نے رلا دیا مجھ کو

مزید پڑھیے

پھول کو خار مت کیجئے

پھول کو خار مت کیجئے راہ دشوار مت کیجئے غیرت عشق کہتی رہی غم کا اظہار مت کیجئے میں نہ ہو جاؤں پاگل کہیں اس قدر پیار مت کیجئے بھائی آپس میں بٹ جائیں گے گھر میں دیوار مت کیجئے دل میں گر غیر کی بات ہے ہم سے اظہار مت کیجئے لوٹ کر وقت آتا نہیں وقت بے کار مت کیجئے دل کے زخموں کا ...

مزید پڑھیے

تیری یادوں کی چلیں پروائیاں

تیری یادوں کی چلیں پروائیاں درد نے پھر دل میں لیں انگڑائیاں ہو مبارک تم کو بزم آرائیاں راس ہم کو آ گئیں تنہائیاں اب تو خوابوں میں بھی تم آتے نہیں مجھ کو ڈستی ہیں مری تنہائیاں یہ صلہ ہم کو وفا کر کے ملا ہر طرف ہونے لگیں رسوائیاں زخم دل کے پھر ہرے ہونے لگے یوں ہوئیں دل میں چمن ...

مزید پڑھیے

جسم کا جیسے جان سے رشتہ

جسم کا جیسے جان سے رشتہ میرا اردو زبان سے رشتہ گل کا جو گلستان سے رشتہ میرا ہندوستان سے رشتہ اس کا ہے کل جہان سے رشتہ جس کا امن و امان سے رشتہ بھید کھلنے پہ ہوگی رسوائی توڑ دے جھوٹی شان سے رشتہ ان پروں کو سنبھال کر رکھنا جو نباہیں اڑان سے رشتہ حوصلوں نے بلندیاں پائیں جڑ گیا ...

مزید پڑھیے

عجب پاگل ہے دل کار جہاں بانی میں رہتا ہے

عجب پاگل ہے دل کار جہاں بانی میں رہتا ہے خدا جب دیکھتا ہے خود بھی حیرانی میں رہتا ہے میں وہ ٹوٹا ہوا تارا جسے محفل نہ راس آئی میں وہ شعلہ جو شب بھر آنکھ کے پانی میں رہتا ہے کوئی ایسا نہیں ملتا جو مجھ میں ڈوب کر دیکھے مرے غم کو جو میرے دل کی ویرانی میں رہتا ہے ہزاروں بجلیاں ٹوٹیں ...

مزید پڑھیے
صفحہ 518 سے 4657