جسم کا جیسے جان سے رشتہ
جسم کا جیسے جان سے رشتہ
میرا اردو زبان سے رشتہ
گل کا جو گلستان سے رشتہ
میرا ہندوستان سے رشتہ
اس کا ہے کل جہان سے رشتہ
جس کا امن و امان سے رشتہ
بھید کھلنے پہ ہوگی رسوائی
توڑ دے جھوٹی شان سے رشتہ
ان پروں کو سنبھال کر رکھنا
جو نباہیں اڑان سے رشتہ
حوصلوں نے بلندیاں پائیں
جڑ گیا جب چٹان سے رشتہ
وہ مجھے بھائی جیسے لگتے ہیں
جوڑتے ہیں جو مان سے رشتہ
توڑ بندھن سراجؔ سرحد کے
جوڑ سارے جہان سے رشتہ