چارہ گر اب نہ دے دوا مجھ کو

چارہ گر اب نہ دے دوا مجھ کو
اب تو درکار ہے دعا مجھ کو


ساتھ جب ناخدا نے چھوڑ دیا
یاد آیا بہت خدا مجھ کو


موت لے لے گی اپنی باہوں میں
زندگی دے گی جب دغا مجھ کو


میں نے چلنا جسے سکھایا تھا
وہ بتاتا ہے راستہ مجھ کو


چار دن کی تھی زندگی یہ سراجؔ
چار دن نے رلا دیا مجھ کو